فیڈرر نے واورنکا کو شکست دے کر پانچویں بار انڈین ویلز خطاب جیتا
زیورخ،20؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجر فیڈرر نے اسٹین واورنکا کو 6۔4، 7۔5 سے شکست دے کر ریکارڈ کی برابری کرتے ہوئے پانچویں باراے ٹی پی انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔گزشتہ سال گھٹنے کے آپریشن کی وجہ سے باہر ہوئے فیڈرر نے واپسی کرتے ہوئے جنوری میں آسٹریلیا اوپن کے طور پر اپنا 18 واں گریڈسلیم خطاب جیتا تھا۔آل سوئس فائنل میں فتح کے ساتھ فیڈرر نے یہاں نوواک جوکووچ کے پانچ عنوانات کی برابری کی۔ اس سے پہلے فیڈرر نے یہاں 2004، 2005، 2006 اور 2012 میں خطاب جیتا تھا۔