فیڈ ریشن آف کر نا ٹکا مسلم آر گنا ئز یشن رجسٹرڈ چنگیری داونگرے وکر نا ٹکا اردو چلڈرنس اکا دمی شکا ری پو ر کر نا ٹک کا مشتر کہ مشا ورتی اجلاس 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2018, 11:31 AM | ریاستی خبریں |

شکا ری پو ر،20؍ستمبر (ایس او نیوز) بر وز بد ھ بتا ریخ ۱۹ ستمبر ۲۰۱۸ ؁ کو فیڈ ریشن آف کر نا ٹکا مسلم آرگنا ئز یشن چنگیری داونگرے اور کر نا ٹکا اردو چلڈرنس اکا دمی نے مشتر کہ مشا ورتی اجلا س منعقد کیا ۔ اس اجلا س میں اس با ت پر خاص تو جہ دی گئی کہ ادب اطفال کے فر وغ اور اردو زبان کی تعلیم کے استحکام اور اردو اسکولوں میں دا خلہ میں اضا فہ کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے ! فیڈ ریشن آف کر نا ٹکا مسلم آر گنا ئز یشن کے صدر جناب ضیا ء اللہ صاحب وظیفہ یا ب انسپکٹر آف اسکولس نے فیڈ ریشن کے قیام کے مقا صد پر رو شنی ڈالی کہ اس فیڈ ریشن کا مقصد یہ ہے کہ اردو اسکو لس آبا د رہیں ۔ اردو زبان کی ترقی ہو ۔ ادب اطفا ل کے فر وغ کی را ہیں ہمو ار ہو ں ۔ چنا نچہ فیڈ ریشن نے اس سلسلے میں اپنی استطا عت کے مطا بق کا فی کا م کیا ہے ۔ اس وقت فیڈ ریشن کے پچا س سنٹر چل رہے ہیں ۔ جن میں ایک ہزار سے زائد بچے پری پر ائمری سطح پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ یہ کا م فی الحا ل تین اضلا ع تک محدود ہے ۔ اور اس کا م کے لیے کر نا ٹک اردو اکا دمی تعا ون کر رہی ہے ۔ انہو ں نے اپنی با ت جا ری رکھتے ہو ئے کہا کہ پری پر ائمری اسکولوں کے قیام سے بہت حد تک اردو اسکو لوں کی داخلے کا ر جحان بڑھا ہے ۔ 

کر نا ٹکا اردو چلڈ رنس اکا دمی کے چیر مین حافظؔ کر ناٹکی نے فیڈ ریشن آف کر نا ٹکا مسلم آرگنا ئز یشن کی کا ر کر دگی کو تو جہ سے سنا اور کہا کہ فیڈ ریشن اور کر نا ٹکا اردو چلڈرنس اکادمی نے اسی طرح مل جل کر کام کر نے کی رو ایت کو زندہ رکھا تو اس سے اردو اسکو لوں ۔ اردو زبان اور ادب اطفا ل کو انشا ء اللہ بہت فا ئدہ ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر پری پر ائمری اسکولوں کے قیام کے اس سلسلے کو پو ری ریا ست کر ناٹک میں پھیلا نے کی کو شش کر نی ہو گی ۔ اگر اس طرح کے کا موں کی طر ف ہر ضلع کے اردو دوست لو گو ں نے تو جہ کر نی شر وع کر دی تو پھر ریا ست کر ناٹک میں اردو زبان کو فر وغ پا نے سے کو ئی نہیں روک سکے گا ۔ اور نہ اردو اسکو لو ں کی تر قی کے سلسلے میں کسی طرح کا شک و شبہ پیدا ہو گا ۔ حافظؔ کر ناٹکی نے کہا کہ ہم مل جل کر کا م کر یں گے ۔ چو ں کہ یہ زبان اور بچو ں کے ادب کے فر وغ کے لیے بہت ہی عمدہ کا م ہے اس لیے اس کی تر قی کے لیے ہم ہر اس سر کا ری اور نیم سر کا ری ادارے سے تعا ون حاصل کر نے کی کو شش کر یں گے ۔ جو اس طرح کے کا موں میں تعا ون کر نے کے مجا ز ہیں انہوں نے اس با ت پر خصوصی طو ر پر زور دیا کہ ہما ری ریا ست میں اردو زبان اور تعلیم کے فر وغ سے متعلق جتنے ادارے اور تنظیمیں ہیں اگر وہ سب آپس میں مل جل کر خلو ص سے کا م کر نے پر آما دہ ہو جا ئیں تو یقیناًاردو زبان اور ادب اطفا ل کے لیے نہا یت خو شگو ار ماحول پیدا ہو جا ئے گا ۔حافظؔ کر ناٹکی نے نہا یت پر جو ش انداز میں کہا کہ یہ نہا یت خو شی کی با ت ہے کہ وظیفہ یاب اور نہا یت تجر بہ کا ر اور قا بل اسا تذہ اس کام کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اگر دوسر ے وظیفہ یا ب اسا تذہ بھی اپنی زبان اور اپنے اردو اسکولوں سے محبت کا یہی جذبہ لے کر اپنے اپنے علا قو ں میں سر گرم ہو جا ئیں تو اردو زبان اور اردو اسکولوں پر کبھی زوال نہیں آئے گا ۔ اجلا س کے آخر میں اتفا ق را ئے سے اس با ت کا اعلا ن کیا گیا کہ 29ستمبر 2018 ؁ کو پری پر ائمری اسکول کے اسا تذہ کا ایک تر بیتی اجلا س منعقد کیا جا ئے گا جس کا افتتا ح کر نا ٹکا اردو اکا دمی کے چیر مین جنا ب مبین منور صاحب کے ہاتھوں ہو گا اس میں دوسرے اساتذہ بھی شر کت فر ما ئیں گے ۔ فیڈ ریشن کے نا ئب صدر عبدالسمیع اللہ صاحب ۔سکر یٹری محمد مجیب اللہ شر یف ۔ فیڈ ریشن کے ڈائر یکٹر و نا ئب ڈائر یکٹرجناب سید نو ار احمد صاحب ۔ اور جناب ایم ایچ عطا ء اللہ خان صاحب نے آپس میں مل جل کر اردو زبان کے فر وغ کے لیے کا م کر نے کی تائید کی۔ اس جلسے کا اختتام بچوں کے ثقافتی اور ادبی پروگرام کے ساتھ ہوا ، جو بہت دلچسپ تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...