بی جے پی کو ستا رہا ہے انتخابات میں شکست کا خوف: اکھلیش یادو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2018, 12:34 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ ،13؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گورکھپور کے دین دیال اپادھیائے یونیورسٹی میں طلبہ یونین کے انتخابات ملتوی ہونے کے ایک دن بعد سماجوادی پارٹی نے آج کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کو لوک سبھا ضمنی انتخاب کی ہی طرح انتخابات میں شکست کا خوف ستارہا ہے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ گورکھپور لوک سبھا ضمنی انتخاب میں شکست کا مزہ چکھنے کے بعد کچھ لوگوں کو طلبہ یونین انتخابات میں بھی شکست کا خوف ستارہا ہے۔ انتخابات سے پہلے ہی شکست قبول کرنے کا یہ جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ طلبا کے جمہوری حقوق کو چھیننا غیر جمہوری ہے۔طلبا یونین انتخابات 13 ستمبر کو ہونے تھے لیکن دو حریف دھڑوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منگل کو طلبہ یونین صدر کے عہدے کے امیدوار رنجیت سنگھ متعلقہ سیکشن کے قریب پہنچے اور وہاں دیواروں پر پوسٹر لگانے کی کوشش کی۔ یونین کو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی حمایت حاصل ہے۔کچھ ہی دیر میں ایک اور امیدوار انل دوبے موقع پر حامیوں کے ساتھ پہنچے اور پھر دونوں دھڑوں میں تصادم ہو گیا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔