لڑکی کو اغوا کرنے کے نام پر اُڈپی کے اُجیرے میں بیٹی کولے جانے پر عوام نے باپ کو ہی پیٹ ڈالا؛ وڈیو وائرل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th July 2018, 2:40 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اُڈپی 7/جولائی (ایس او نیوز) سوشیل میڈیا پر  بچوں کو اغوا کرنے کی افواہوں سے ملک کے بیشتر شہروں میں  عوام نے  کئی لوگوں پر حملہ کرتے ہوئے کئی ایک کو جان سے مارڈالنے کی وارداتوں کے درمیان تازہ واردات ضلع اُڈپی کے اُجیرے میں پیش آئی ہے جہاں  برہم عوام کے ایک ہجوم نے  ایک باپ پر حملہ کردیا اور اُس کی بری طرح پیٹائی کردی۔ واقعہ   جمعہ کو اُس وقت پیش آیا جب محمد خالد نامی ایک شخص اپنی ایک سالہ بچی کو آٹو رکشہ پر بٹھا کر لے جارہا تھا کہ کچھ لوگوں نے یہ سمجھ کر اس کی پیٹائی شروع کردی کہ وہ بچی کو اغوا کرکے لے جارہا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آٹو رکشہ پر باپ کے ساتھ بیٹھی ہوئی  بچی رورہی تھی، جس کو دیکھتے ہوئے  بائک پر گذرنے والے دو لوگوں نے آٹو رکشہ کو روک دیا اور  پوچھا کہ بچی کو کدھر لے جارہے ہو،  سوال پر ناراض خالد نے بتایا کہ وہ اپنی بچی کو کدھر بھی لے جائے وہ پوچھنے والے کون ہیں، اسی بات پر دونوں نوجوانوں نے یہ سمجھ کر یہ بچی کا اغوا کررہا ہے،  اُسے رکشہ سے باہر کھینچ لیا۔  کچھ ہی دیر میں مقامی لوگ بھی جمع ہوگئے اور سبھوں نے یہ سمجھ کر خالد کی پیٹائی شروع کردی کہ وہ بچی کو اغوا کرکے لے جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خالد نے لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ وہ بچی اُس کی اپنی ہے، اور وہ اس کا باپ ہے، مگر عوام نے اُس کی ایک نہ سنی۔

برہم بھیڑ کے ذریعے خالد کی بری طرح پیٹائی کرنے کو   دیکھتے ہوئے آٹو ڈرائیور نے فوری پولس کو فون کرکے واقعے کی جانکاری دی اور کچھ ہی دیر میں پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی، جس نے خالد کو بھیڑ سے بچایا، مگر  برہم عوام پولس کی موجودگی میں بھی اُس پر حملہ آور ہورہے تھے اور ان کا یہی کہنا تھا کہ یہ شخص  لڑکی کو اغوا کررہا تھا۔

پولس نے بمشکل خالد کو بھیڑ سے بچاتے ہوئے  بچی کے ساتھ پولس تھانہ لے گئے، جہاں چھان بین کے بعد پتہ چلا کہ بچی اُس کی اپنی تھی اور وہ اپنی ہی بچی کو رکشہ پر بٹھا کر لے جارہا تھا۔

سچائی معلوم ہوتے ہی عوام نے وہاں سے کھسکنا ہی بہتر سمجھا اور یوں معاملہ رفع دفع ہوگیا۔ پولس سے پوچھے جانے پر کہ  خالد چونکہ مسلم ہے اور حملہ کرنے والے غیر مسلم ہیں، پولس انسپکٹر ناگیش نے اخبارنویسوں  کو بتایا کہ   معاملے نے فرقہ وارانہ رنگ نہیں لیا ہے اور  علاقہ میں امن و امان بحال ہے۔ پولس نے یہ بھی بتایا کہ اس تعلق سے کسی نے بھی تھانہ میں کوئی شکایت درج نہیں کی ہے۔ اس لئے کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولس ذرائع کے مطابق خالد اپنی بیوی سے جھگڑا کرنے کے بعد اپنی بچی کو گھر سے لے جارہا تھا،یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وہ شراب کے نشہ میں چور تھا اور اُس نے ایک مرتبہ بچی پر ہاتھ بھی اُٹھایا تھا،  جس سے بچی رونے لگی تھی،  بچی کو روتا دیکھ کر لوگوں نے یہ سمجھا کہ وہ بچی کا اغوا کررہا ہے۔

واقعے کے بعد خالد پر برہم ہجوم کی پیٹائی کی وڈیو سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئی، جس کے بعد اس طرح کے ہجوم حملوں پر عوام گہری تشویش کا اظہار کررہے ہیں اور سوالات اُٹھائے جارہے ہیں کہ صرف افواہ کی بنیاد پر بھیڑ اس طرح بے قابو کیوں ہورہی ہے ؟

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔