بی جے پی پر نکتہ چینی کرنا دانشوروں کا فیشن بن چکا ہے: شٹر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 12:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 12؍ستمبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کہا ہے کہ ملک کے کچھ نام نہاد دانشور آر ایس ایس اور بی جے پی کو نشانہ بنانا فیشن بناچکے ہیں۔ آج گوری لنکیش کے قتل کی مذمت کیلئے منعقدہ جلسۂ عام میں اس قتل کیلئے فرقہ پرست تنظیموں کو ذمہ دار قرار دئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قاتل کون ہے، اس کا ابھی سراغ نہیں ملا ہے، ایم ایم کلبرگی کا قتل ہوئے دو سال کا عرصہ گزر چکا ، ان کے قاتلوں کا بھی یہ حکومت پتہ نہیں چلا سکی۔ حکومت کی اس ناکامی کے خلاف احتجاج ہونا چاہئے تھا، لیکن احتجاج میں شریک لوگ مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کررہے ہیں۔ سابق وزیر آر اشوک نے گوری لنکیش کی قتل کی مذمت کیلئے منعقدہ جلسۂ عام کو کانگریس کا جلسہ قرار دیا اور کہاکہ اس جلسے میں صرف کانگریس کارکن ہی شریک رہے۔ سابق وزیر سی ٹی روی نے کہاکہ گوری لنکیش کے قتل کیلئے آر ایس ایس اور بی جے پی کو جو لیڈران ذمہ دار ٹھہرارہے ہیں انہیں سچائی سامنے آنے کے بعد برقعہ پہن کر گھومنا پڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...