ریاست کے کسانوں کو اب موسمی حالات ایس ایم ایس کے ذریعہ معلوم ہوں گے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2017, 11:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍مئی(ایس او نیوز) ریاست کے کسانوں کو اب موسمی حالات ' امکانی بارش سے متعلق معلومات ایس ایم ایس کے ذریعہ حاصل ہوں گے ۔ اس سے کسانوں کو کافی مدد بارش کے موسم میں ملے گی اور وہ بارش کے دوران اپنے کھیتوں سے متعلق منصوبے بناسکتے ہیں۔ریاستی حکومت کی بیشتر زرعی اسکیمات کے تحت اندراج کروانے والے کسان بھی اس کے استفادہ کنندگان بن سکتے ہیں۔ ارتھ سسٹم سائنس آگنائزیشن کے گرامین کرشی موسم سیوا کے حصہ کے طور پر اس کی شروعات کی جائے گی۔ اس اسکیم پر عمل ریاستی زرعی یونیورسٹیز ' انڈین کونسل آف اگریکلچرل ریسرچ ' آئی آئی ٹیز کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے استفادہ کنندگان کی سب سے زیادہ تعداد کرناٹک میں ہے ۔ یہ ایس ایم ایس مقامی زبان میں بھیجا جائے گا تاکہ مختلف طریقوں سے کسانوں کے لئے یہ مددگار بن سکے ۔ضلعی سطح کے محکمہ موسمیات کی معلومات پیشگی طور پر 5دن پہلے فراہم کی جائے گی۔ اس میں بارش سے متعلق معلومات بھی ہوں گی۔ گذشتہ سال مختلف مرکزی ایجنسیوں کے اشتراک سے اس پراجکٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔ ایک ہی پلیٹ فارم پر بڑی تعداد میں کسانوں کو لانا ایک بڑا مشکل کام ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔