جملوں کے بادشاہ کی کسان ریلی ناکام رہی: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 12:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جملوں کا بادشاہ‘ قرار دیتے ہوئے بدھ کو الزام لگایا کہ وہ مسلسل چار برس سے ملک کے کسانوں کو گمراہ کررہے ہیں اس لئے پنجاب میں ان کی کسان ریلی پوری طرح ناکام رہی۔

کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہاکہ ’جملوں کے بادشاہ‘ مسٹر مودی جو بولتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں۔ ان کے کرنے اور کہنے میں زمین آسمان کا فرق ہے اور ملک کا کسان اسے سمجھ گیا ہے اس لئے پنجاب میں مکتسر کے ملوٹ میں بدھ کو منعقدہ انکی کسان کلیان ریلی میں کسان نہیں آئے اور صرف بھاڑے کی بھیڑ سے ہی وزیراعظم نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی جھوٹ بولتے ہیں اور ان کے جھوٹے جملے ملک ہی نہیں پوری دنیا میں مشہور ہوچکے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ مسٹر مودی جو بولتے ہیں اسے نافذ نہیں کرتے ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی وہ کسانوں کو جھانسا دے رہے ہیں اور ملک کے ہر کونے کا کسان انکی اصلیت کو سمجھ چکا ہے اس لئے اب ان کے جملوں میں آکر گمراہ نہیں ہوتا ہے۔

ترجمان نے مسٹر مودی کو ترقی پسند اتحاد کے وقت کی اسکیموں کو ’کاپی پیسٹ‘ کرنے اور ان کی مارکٹنگ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ جو اسکیمیں کانگریس کی قیادت والی حکومت نے شروع کیں مودی حکومت انہیں آج اپنا بتا رہی ہے۔

مسٹر چترویدی نے کہاکہ حکومت دعوی کررہی ہے کہ اس نے زمین ہیلتھ کارڈ یوجنا شروع کی ہے جبکہ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے اسے 2009میں شروع کردیا تھا اور 2012تک کانگریس حکومت پانچ کروڑ کارڈ دے چکی تھی۔ اسی طرح 1141زمین جانچ مرکز قائم کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے جبکہ اصلیت یہ ہے کہ وہ معلومات دینے والے مراکز کو جانچ مرکز بتا رہی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ کسانوں کی آواز بن کر کام کیا ہے۔پارلیمنٹ سے لیکر سڑک تک کانگریس کسانوں کے ساتھ ہے اور پارٹی کے صدر راہل گاندھی مسلسل کسانوں کی لڑائی لڑرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے کسانوں کو لاگت کی ڈیڑھ گنا کم ازکم سہارا قیمت دینے کا دعوی کیا تھا لیکن چار برس تک اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دھان پر کسانوں کو جو کم از کم سہارا قیمت دی گئی ہے وہ زرعی لاگت اور قیمت کمیشن (سی سی پی) کی 2018-19کی رپورٹ کے حساب سے کسانوں کے دھان کی قیمت میں صرف پندرہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...