راجستھان میں کسانوں کاچکہ جام،13دنوں سے کئی علاقے ٹھپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 9:41 PM | ملکی خبریں |

جے پور،13؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجستھان میں کسان تحریک کی وجہ سے پوراشیخاوٹی گزشتہ 13دنوں سے ٹھپ پڑا ہے۔شیخاوٹی کے سیکر، جھنجھنو اور چورو اضلاع کے کسانوں نے پورے علاقے میں چکہ جام کررکھاہے۔جب کسانوں کی تحریک کی وجہ سے حالات بے قابو ہونے لگے تو12ویں دن جا کر راجستھان حکومت جاگی اور کسانوں کے وفد کو مذاکرات کے لئے جے پور بلایا لیکن کسانوں کے قرض معافی کے مطالبہ کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہو پایا۔

دراصل راجستھال کے شیخاوٹی کے کسانوں نے گزشتہ 13دنوں سے اپنے مطالبات کو لے کرتحریک کررہے ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ کسانوں کے سرکاری اور کوآپریٹو بینکوں کے قرض معاف کئے جائیں، کسانوں کو لے کر بنی سوامیناتھن کمیشن کی سفارشات کو لاگو کیا جائے اور حالیہ دنوں میں جو جانوروں فروخت کے لئے قانون بنائے گئے ہیں ان میں ترمیم کی جائے۔کسانوں کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ ایک طویل تحریک کے لئے تیار ہیں اور اگر حکومت ان کے مطالبات کو قبول نہیں کرتی تو پھر وہ یہاں بیٹھ جائیں گے۔

کسانوں کے لئے راشن پانی گاؤں کے لوگوں جمع کررہے ہیں اور گاؤں گاؤں میں ان کے لئے کھاناپانی ٹریکٹر میں بھرکرلایاجارہاہے۔خواتین بھی رقص اورگیت کے ذریعہ اپنے مطالبات رکھ رہی ہیں۔راجستھان حکومت کا دعوی ہے کہ حکومت نے منگل کی میٹنگ میں 80فیصد مطالبات پر اتفاق کیا لیکن قرض معافی کے معاملے پر بحث نہیں کی گئی۔بدھ کو کسانوں کے نمائندوں کا ایک وفد راجستھانی حکومت کے وزراء کے ساتھ دوبارہ میٹنگ کی۔

اس درمیان شر ی گنگانگر اور بیکانیرسے بھی کسانوں کی تحریک کی خبریں آرہی ہیں، جس کے باعث راجستھانی حکومت کی پریشانی بڑھ سکتی ہے،لاکھوں کی تعداد میں کسانوں نے اس تحریک کو سی پی ایم کے سابق ایم ایل اے امرارام کی قیادت میں اس تحریک میں شامل ہوگئے ہیں،سیکرقصبہ توپوری طرح بندہے،کسانوں نے سیکر کی طرف جانے والے تمام ہائی ویز کو روک دیا ہے، جس سے دودھ اور ادویات کی ضروری اشیاء کی کمی شروع ہوگئی ہے۔

کسانوں کی بڑی تعداد کودیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورسز تعینات کیے گئے ہیں،چاروں طرف ہزاروں کی تعدادمیں پولیس اہلکار تعینات ہیں مگرکسی طرح کاٹکراؤ نہ اس لئے حکومت نے پولیس کو کسانوں سے دور رکھا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...