نوئیڈا ،2 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ڈی این ڈی فلائی وے پر گزشتہ رات سے چل رہا کسانوں کا مظاہر ہفتہ دوپہر کو ختم ہو گیا۔ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کے تحریری یقین دہانی کے بعد کسانوں نے اپنا دھرنا ختم کیا۔
کسان لیڈر منویر تیوتیا نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ برجیش نارائن سنگھ نے انہیں تحریری طور پریقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے کسانوں کی ملاقات کروائیں گے۔جس میں ان کے مختلف مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایم نے انہیں یقین دلایا کہ جمنا ایکسپریس وے ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے ساتھ 3 دن کے اندر میٹنگ کرکے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گا۔تیوتیا نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کے تحریری یقین دہانی کے بعد کسان لیڈر ڈی این ڈی پر چل رہے مظاہرے کو ختم کر کے واپس لوٹ گئے۔ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔معلوم ہو کہ اپنے مختلف مطالبات کو لے کر اتر پردیش کے کئی اضلاع کے کسان کل شام ہی نوئیڈا اور دہلی کو جوڑنے والے ڈی این ڈی فلائی اورپر مظاہرے پر بیٹھے تھے۔موقع پر دہلی و اتر پردیش کی پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔