کسان ریلی کے پیش نظر ممبئی میں سخت سیکورٹی انتظام کا بندوبست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th March 2018, 8:28 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،12؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی پولیس ناسک سے چھ دن میں 180کلو میٹر کی دوری طے کر کے یہاں آزاد میدان میں جمع ہوئے کسانوں ریلی کے پیش نظر قانون و نظام کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑ رہی ہے کسان یہاں اپنے تمام مطالبات کو پورا کرانے اور حکومت پر دباؤ بنانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔مہاراشٹر کے 35,000 سے زیادہ کسانوں نے گزشتہ منگل کوشروع ہونے والی اس ریلی میں حصہ لیا، جو آج صبح آزاد میدان پہنچے۔

پولیس کے جوائنٹ کمشنر (جرائم)دیوین بھارتی نے کہاکہ قریبی اضلاع سے کچھ کسانوں کے ریلی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔پولیس اہلکار مستعد ہیں اور قانون اور نظام کو برقرار رکھنے کے قابل ہیں۔بھارتی نے کہاکہ ریلی ملک کی مالیاتی دارالحکومت تک پُرامن پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس پُرامن طریقے سے ہی مظاہرین کو تتربتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔دیگر افسر نے بتایا کہ بڑی تعداد میں مظاہرین کے شہر میں جمع ہونے کے پیش نظر پولیس نے قریبی نظر بنا رکھی ہے تاکہ کوئی ممکنہ سماج دشمن عناصر صورتحال کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔انہوں نے بتایا کسانوں کے کل شہر میں داخل ہوتے ہی تمام راستوں پر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورس تعینات کر دی گئی۔

آل انڈیا کسان سبھا (اے آئی کے ایس )کے اشوک دھاولے نے کہا کہ کسانوں نے پہلے صبح اپنی منزل تک پہنچنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ صبح ہی یہاں پہنچ گئے تاکہ بورڈ کے امتحان کے دوران ٹریفک متاثرنہ ہو۔آل انڈیا کسان سبھا نے ہی اس ریلی کا اہتمام کیا ہے۔اے آئی کے ایس کے رکن اور سی پی ایم کے رکن اسمبلی جیوا پاڈو گاوت نے کہاکہ ہم قرض معافی سمیت تمام مطالبات کے مکمل ہونے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ریاستی حکومت کے ہماری مانگیں پوری نہ کرنے تک شہر چھوڑیں گے اور اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...