قومی بینکوں سے کسانوں کے قرضے 15 اگست کو معاف کردئے جائیں گے: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2018, 11:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍اگست(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہاہے کہ ریاست بھر میں کسانوں نے قومی بینکوں سے جو زرعی قرضے لئے ہیں اس میں سے دو لاکھ روپیوں تک کے قرضے معاف کرنے کا سرکاری حکمنامہ 15 اگست کو جاری کیا جائے گا۔

آج ہاسن کے ہولے نرسیپور ضلع کے ہاردن ہلی میں جو کمار سوامی کا آبائی گاؤں ہے ، اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسانوں کے قرضوں کے معافی کے سلسلے میں افسروں سے تبادلۂ خیال کرنے کے بعد کوآپریٹیو بینکوں سے لیا گیاقرضہ معاف کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ یوم آزادی کے موقعے پر قومی بینکوں سے لئے گئے قرضے بھی معاف کرنے کا حکمنامہ جاری کیا جائے اور قرضے معاف کرنے کی اطلاع کسانوں کو ان کے گھروں تک پہنچائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست میں موسلا دھار بارش کے سبب جو علاقے سیلاب کی زد میں آگئے ہیں ان علاقوں کا دورہ وہ 30اگست سے شروع کریں گے اور وہاں راحت کاری کے کاموں کو اپنی نگرانی میں آگے بڑھائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا ، اراکین اسمبلی اور دیگر لیڈر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔