کسانوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے آٹھ ہزار کروڑ روپیوں کی سبسیڈی جاری:شیوکمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2016, 11:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے کسانوں کو جو بجلی فراہم کی جارہی ہے اس کیلئے اب تک 8ہزار کروڑ روپیوں کی سبسیڈی ادا کی گئی ہے۔وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے آج یہ بات بتائی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے جتنی بجلی زراعت کیلئے دی جارہی ہے اس میں سے 39 فیصد مفت فراہم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ہونے والی بجلی کی ترسیل کے غلط استعمال کی شکایات کا جائزہ لیا جارہاہے۔اس غلط استعمال کو روک کر بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور ترسیل میں رساؤ کوکم کرنے کیلئے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیر توانائی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی مدد لے کر کسانوں کو بجلی مہیا کرانے کیلئے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ جہاں بھی دشواری ہو تین دن کے اندر اسے نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمۂ توانائی میں 24ہزار ملازمین کے تقرر کا اعلان کرتے ہوئے ڈی کے شیوکمار نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں لائن مینوں ، انجینئرس سمیت 14؍ ہزار ملازمین کی راست بھرتی کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں گیارہ ہزار ملازمین کا تقرر کیا جائے گا۔ ریاست بھر میں 898بجلی کے ترقیاتی کام 10334 کروڑ روپیوں کی لاگت پر جاری ہیں۔ اس میں سے 2016کروڑ روپے حکومت کی طرف سے فراہم کئے جاچکے ہیں۔جلد از جلد ان کاموں کو مکمل کرلیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...