ڈپازٹ رکھنے والے کسانوں کے قرضے بھی معاف ہوں گے: بینڈپا قاسم پور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 1:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے کوآپریشن بینڈپا قاسم پور نے کہا ہے کہ کوآپریٹیو بینکوں میں رقم ڈپازٹ رکھنے والے کسانوں کے قرضے بھی معاف کرنے کے لئے ایک ترمیمی حکمنامہ جلد جاری کیا جائے گا ۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض بینکوں کی طرف سے ڈپازٹ رکھنے والے کسانوں کے قرضے معاف کرنے میں تذبذب کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے طے کیا ہے کہ بینکوں میں کسانوں کا جتنا چاہے ڈپازٹ ہو اس کی پروا کئے بغیر ان کے قرضے معاف کئے جا ئیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بینکوں نے یہ موقف اپنایا تھا کہ جن کاشتکاروں نے بینکوں میں رقم بطور ڈپازٹ جمع کی ہے وہ قرضے کی معافی کے دائرے میں نہیں آسکتے۔ ڈپازٹ کی رقم کو قرضے کی قسطوں میں شامل کرنے کی بھی پہل کی گئی تھی۔

تاہم ریاستی حکومت نے اب طے کیا ہے کہ کسانوں کی طرف سے جو رقم بینکوں میں ڈپازٹ کی گئی ہے اسے متاثر کئے بغیر کسانوں کے قرضے معاف کئے جائیں۔ وزیر موصوف نے کہاکہ نظر ثانی شدہ حکمنامہ فوراً جاری کردیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ جولائی 2019 تک کوآپریٹیو بینکوں کے تمام قرضوں کی ادائیگی کے لئے حکومت کی طرف سے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست کے 22 لاکھ کسانوں کے قرضے معاف کئے گئے ہیں مزید دو یا تین ہزار کسانوں کے قرضوں کی معافی باقی رہ گئی ہے اسے جلد ہی پورا کرلیا جائے گا۔

وزیر موصوف نے بتایاکہ اگلے 9؍ ماہ کے دوران حکومت کسانوں کے قرضوں کی معافی کے عوض بینکوں کو 9448کروڑ روپے اداکرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ سدرامیا حکومت نے کسانوں کے جو قرضے معاف کئے وہ 2000 کروڑ روپیوں کی رقم بھی بینکوں کو ادا کردی گئی ہے۔ منڈیا میں ایک مقروض کسان کی خود کشی کے متعلق افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ حکومت کسانوں کے ساتھ ہے، ان کی جو بھی پر یشانی ہے اسے سلجھانے کی دیانتدارانہ کوشش کی جائے گی۔اسی لئے کسان خود کشی جیسے انتہائی قدم سے باز آجائیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...