اتر پردیش میں ایک کسان کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2017, 8:30 PM | ملکی خبریں |

مظفر نگر ،13؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوگی سرکار جہاں ایک طرف کسان کی ترقی اور اس کے فلاح کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے وہی یہ دردناک اطلاع بھی مل رہی ہے کہ مظفر نگر ضلع میں ایک 55 سالہ کسان نے مبینہ طور پر شاملی ضلع میں ٹرین کے سامنے خود کشی کر کے اپنی جان گنوادی ۔ پولیس نے آج اس کی اطلاع دی ۔ تھانہ انچارج سمے سنگھ نے کہا کہ شمن سنگھ کی لاش راشد گھر گاؤں میں ریلوے ٹریک کے نزدیک ملی ۔سرکاری افسر نے کہا کہ مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے وہ خاندانی تنازعات کی الجھنوں میں مبتلا تھے ۔ لیکن ابھی تک آزاد ذرائع سے مقتول کے خودکشی کرنے کی وجہ دریافت نہیں ہوسکی ہے، گمان کیا جاتا ہے مقتول شمن سنگھ مالی قرض کی وجہ سے ساہوکاروں کے جبری تقاضوں کے شکار تھے اور اس سے نالاں ہوکر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئے ۔ لاش کو پولیس اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج چکی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...