ناسک میں قرض میں ڈوبے کسان نے خودکشی کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th December 2018, 9:48 PM | ملکی خبریں |

ناسک / مالیگاؤں، 16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں ایک کسان نے چار لاکھ روپے کے قرض کی وجہ سے خود کشی کر لی۔مقامی حکام نے دعوی کیا کہ موجودہ سال میں اس علاقے میں خود کشی کرنے والے کسانوں کی تعداد 108 تک پہنچ گئی ہے۔تحصیلدار جیوتی دیورے نے بتایا کہ28سالہ ننلیش دھرم راج نے ضلع کے مالیگاؤں علاقے میں موجے۔وزیر کھیڑے گاؤں میں پھانسی لگا لی ۔اس پر چار لاکھ روپے کا قرض بقایا تھا۔وڈنیر۔خاکردی پولیس نے کسان کی موت کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے اور وہ واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ 12 دسمبر کو یہاں نندگاؤں تحصیل میں 40 سالہ کسان نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی اور اس کے پاس سے برآمد ایک نوٹ میں یہ لکھا ہوا تھا کہ اس نے ایک بینک اور کریڈٹ سوسائٹی سے قرض لیا تھا۔ ناسک ضلع مجسٹریٹ دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں 2018 میں 108 کسان خود کشی کر چکے ہیں۔ان میں سے 15 کسانوں نے نومبر میں اور نولوگوں نے دسمبر میں خود کشی کی۔حکام نے بتایا کہ ان کسانوں کے لواحقین سے کی گئی تفتیش میں پتہ چلا کہ قرض، اس مانسون میں بارش کم ہونا اور فصل برباد ہونا ان خودکشی کی وجوہات ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...