ہبلی میں قرض کے بوجھ سے پریشان کسان کی خود کشی
ہبلی 18؍ستمبر(ایس او نیوز) قرض کے بوجھ سے پریشان حال ایک کسان نے متّی کٹّے گاوں میں زہر کھاکر خودکشی کر لی ہے۔اس طرح اپنے آپ کو ہلاک کرنے والے شخص کا نام ویرپّا رودرپّا ناشیپور بتایا جاتا ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ویرپّا پربینکوں اور دیگر افراد سے لیا گیا 10لاکھ روپے کا قرضہ باقی تھا جسے چکانے کے لئے اس کے پاس کوئی سہولت نہیں تھی۔وہ کپاس اورمکئی کی کاشت کیا کرتا تھا، مگر فصل کے برباد ہوجانے سے وہ کنگال ہوگیا تھا۔اس سے ذہنی طورپرہراساں ہونے والے ویرپّا نے آخرکار اپنے کھیت میں ہی زہر کھا کر خود کشی کرلی ۔اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔