قرضوں کی معافی کے نام پر کسانوں کے ساتھ دھوکہ، وزیراعلیٰ کمار سوامی پر یڈیورپاکا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th October 2018, 9:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے قرضوں کی معافی کے نام پر ریاست کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسانوں کے قرضوں کی معافی کا عمل صرف سستی شہرت کے لئے کیاگیا ہے۔ درحقیقت مقروض کسانوں کی طرف سے خود کشی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ، قومی بینکوں سے قرضوں کی معافی کے نام پر ریاستی حکومت کسانوں سے کھلواڑ کررہی ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لئے تمام بینکوں سے کسانوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ان بینکوں کو ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے کہ کسانوں کو نوٹس جاری کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ قرضے وصول کرنے قومی بینکوں کی طرف سے کسانوں کو مسلسل نوٹس جاری کرکے انہیں متنبہ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے قرضے ادا کریں یا کارروائی کا سامنا کریں۔

وزیراعلیٰ کمار سوامی کو چاہئے کہ فوری طور پر اس سلسلے میں قومی بینکوں سے بات چیت کریں اگر اس میں وہ ناکام ہیں تو اعتراف کریں کہ کسانوں کے قرضوں کی معافی محض ایک سیاسی ناٹک تھی۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے بہانے سے ریاست کے تمام ترقیاتی کام روک دئے گئے ہیں۔ مخلوط حکومت میں شامل دونوں پارٹیوں کے درمیان تال میل برائے نام بھی نہیں ہے۔

عوام کی طرف سے حکومت کو جو ٹیکس کی رقم ادا کی جاتی ہے اس کا استعمال غیر ذمہ دارانہ طریقے سے کیاجارہاہے۔ ریاست کا انتظامیہ مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے، اور عوام یہ سوال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ریاست میں حکومت ہے بھی یا نہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...