بھٹکل  ادارہ ادب اسلامی ہند کا تعزیتی اجلاس بیادِ ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ مرحوم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd September 2018, 8:58 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :23/ستمبر(ایس اؤ نیوز/پریس ریلیز) شاعراسلام جناب ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس ادارہ اب اسلامی ہند کے زیر اہتمام جمعہ مسجد احمد سعید میں بروز اتوار 23ستمبر2018شام پانچ بجے منعقد کیاگیا۔

مرکزی صدر ادارہ ادب اسلامی ہند ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی کی صدارت میں مولانا جعفر فقی بھاؤ ندوی کی تذکیر سے جلسے کا آغاز ہوا ۔ جس  میں مولانا نے ادب اور زندگی کے رشتے اور صالح وتعمیری ادب کی تخلیق کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ فارقلیط رضا مانوی نے فطرتؔ مرحوم کی نعت پیش کی۔

ادارہ ادب اسلامی ہند کے مجلس اعلیٰ کے رکن ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نے تعزیتی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ فن شاعری کا پہلا سبق انہوں نے ڈاکٹر  محمد حسین فطرتؔ سے ہی لیا  تھا۔انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ جلدہی جناب فطرتؔ مرحوم کا غیر مطبوعہ کلام ادارہ ادب اسلامی بھٹکل کے ذریعے اشاعت پزیر ہوگاجس میں ان کے نایاب اولین مجموعۂ کلام’ ساغرِ عرفاں‘ کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ اور جناب سید اشرفؔ برماور مرحوم کے مجموعۂ کلام کے ساتھ رسم اجرأ کے موقع پران شاء اللہ ایک سیمینار منعقد کیاجائے گا جس میں ان دونوں مرحوم شعراء کے فن اور شخصیت کے اہم گوشوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔صدر جلسہ جناب ڈاکٹر شاہ رشاد عثمانی نے صدارتی خطاب میں فطرتؔ صاحب کی زندگی اور ان کی فنکارانہ عظمت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بھٹکل یا ریاست کرناٹک کے ہی نہیں بلکہ پوری اردو ادبی دنیا کے ایک قدآور قلمکار تھے جو تعمیری اور مقصدی ادب کی ترویج و اشاعت سے وابستہ رہے۔ اور ناقدری کے اس دور میں بھی فطرتؔ صاحب کی بڑی حد تک قدردانی اور پزیرائی کی گئی۔

ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ صاحب کی شخصیت، ان کے فن پر جناب پٹیل قادرمیراں (صدر مقامی ادارہ ادب اسلامی)، جناب ابراہیم خلیل جوہرؔ ، جناب ابرارالحق خطیبی،مولانا سید زبیر ایس ایم (سکریٹری مقامی ادارہ ادب اسلامی)،پروفیسر عبدالرؤف ساونوروغیرہ نے اپنے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فطرتؔ مرحوم کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور ادبی روابط کا تذکرہ کیا۔جناب محمد اسماعیل چیڈوباپا شاہ بندری نے فطرتؔ صاحب کی نعت پیش کی اور جناب اقبالؔ سعیدی نے فطرتؔ صاحب کی رحلت پر اپنے منظوم تاثرات پیش کیے۔ نظامت کے فرائض جناب قمرالدین مشائخ (نائب سکریٹری ادار ہ ادب اسلامی بھٹکل) نے انجام دئے۔اسٹیج پر ذمہ داران ادارہ ادب اسلامی کے علاوہ جناب مجاہد مصطفی( امیر مقامی جماعت اسلامی ہند)موجود تھے۔ مولانا جعفر فقی ندوی کی دعا پر جلسہ اختتام پزیر ہوا۔                                               (رپورٹ: سکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ بھٹکل)

تعزیتی قرار داد بر وفات شاعراسلام جناب ڈاکٹر محمد حسین فطرت ؔ بھٹکلی

دارِ فانی سے دارِ آخرت کا سفر انسانی زندگی کی ایسی سچائی ہے جسے قیامت تک کوئی جھٹلا نہیں دے سکتا۔اس حقیقت کو قرآن پاک میں ایک مختصر جملے میں یہ کہہ کر بیان کیاگیا ہے کہ ’’ ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔‘‘لیکن سچائی یہ بھی ہے کہ جب بھی کوئی مالکِ حقیقی کے بلاوے پر لبیک کہتا ہوا اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو فطری تقاضے کے تحت اس کے اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوست و احباب اور رفقائے کار کوبھی رنج و الم کے مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ اور ایسے دکھ بھرے لمحات میںیہ کہہ کر دل کو صبر و تسلّی دینا پڑتا ہے کہ ’آج وہ تو کل ہماری باری ہے۔‘

رفقائے تحریک اسلامی اور خاص کر ادارۂ اداب اسلامی ہند بھٹکل کے لئے اپنے دیرینہ سالارِ کارواں جناب ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ کی رحلت انتہائی دکھ اور بہت بڑے ادبی خسارے کا باعث ہے۔کیونکہ بھٹکل کی ادبی فضا میں اسلامی ، تعمیری اور مقصدی رجحانات کو فروغ دینے میں مرحوم فطرتؔ صاحب کا کلیدی کردار رہا ہے اور اس گزرگاہ میں انہوں نے اپنے خون جگرکے چراغ جلائے ہیں۔ اس زمانے میں جب کہ ادبی دنیا میں فحاشی، الحاد اور فکری آوارگی سے بھرپور شعرو ادب کا غلغلہ تھا ، ترقی پسندی ا و ر جدیدیت کے نام پر میدان ادب میں طوفانِ بدتمیزی کی پزیرائی ہورہی تھی، ایسے ماحول میں اپنے اقدار و کردار کی حفاظت اور فکروخیال کی تطہیر کا بیڑہ اٹھانا بے شک قلمی جہاد تھا جس میں حضرت فطرتؔ مرحوم نے اپنا بھرپور اور کامیاب کردار ادا کیا۔یہ انہی کا فیضان نظر تھا کہ بھٹکل میں ان کے ہمعصرفنکاروں کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کے شعراء بھی ادبی سفر میں فکری طور پر صراطِ مستقیم پر گامزن رہے۔

جناب فطرتؔ صاحب مرحوم کے ادبی قد کا اندازہ لگانے کے لئے یہ بات کافی ہے کہ ان کی بلند پروازئ تخیل اور معیاری و صاف ستھری زبان کی پزیرائی کرنے والوں میں اہلِ زبان دانشور و اکابر علمائے کرام اور بطور خاص مفکر اسلام حضرت مولاناابوالحسن علی ندویؒ شامل رہے ہیں ۔حرمت حرف و قلم اور تقدیسِ ہنر کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے اپنے خیالات کو شعر وسخن کا پاکیزہ رنگ دینے کا جو مشن ادارہ ادب اسلامی ہند کے پرچم تلے برصغیر ہندوپاک میں چل رہا ہے ، جناب ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ صاحب ہمیشہ اس سے ہم آہنگ رہے اور بھٹکل میں اس قافلے کے روحِ رواں بھی رہے۔ لہٰذاان کی وفات حسرت آیات پر رفقائے تحریک اسلامی اورفنکاران ادبِ اسلامی ہند بھٹکل اپنے دلی رنج و ملال کا اظہار کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پسماندگانِ فطرتؔ صاحب مرحوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ہم دعاگو ہیں کہ جناب ڈاکٹر محمد حسین فطرتؔ صاحب نے صالح ادب کی ترویج و اشاعت میں جو مخلصانہ خدمات انجام دی ہیں ، اللہ رب العالمین انہیں شرفِ قبولیت بخشے اور اجرِ عظیم سے نوازے ۔ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ درجات سے سرفراز فرمائے۔پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔ اور قافلۂ ادارۂ اداب اسلامی کے فنکاروں کو ان کے چھوڑے ہوئے نقوش سے استفادہ کرنے اور ثابت قدمی کے ساتھ جانبِ منزل رواں دواں رہنے کی توفیق نصیب کرے۔آمین

        قادر میرں پٹیل                                              مجاہد مصطفےٰ                                                   ایس ایم سید زبیر مارکیٹ

صدر ادارہ ادب اسلامی ہند ،                 بھٹکل امیر مقامی جماعت اسلامی ہندبھٹکل                   سکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند ، بھٹکل

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔