منگلورو میں تعمیراتی دنیا کے مشہورنام IN-LANDکی ٹیم کا قطر دورہ؛ قطر میں موجود کنڑیگا س کیلئے آشیانہ خریدنے پر%20 تک خصوصی ڈسکاؤنٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th April 2017, 12:35 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

منگلورو 26؍اپریل (ایس او نیوز)روز افزوں ترقی کی طرف بڑھتے ہوئے ساحلی علاقے کے مشہور منگلورو شہرمیں تعمیراتی پروجیکٹس اور شاندار اپارٹمنٹس کے لئے IN-LAND ایک بہت ہی معروف اور معتبر نام مانا جاتا ہے۔

ریئل اسٹیٹ دنیا کے اس قابل اعتماد ادارے IN-LAND گروپ کی ایک ٹیم اپنے پروجیکٹس اور تعمیراتی منصوبوں کے متعلق خاص کر کرناٹک کے شہریوں(کنڑیگاس) کو معلومات فراہم کرنے کی غرض سے دوحہ قطر کے دورے پر روانہ ہورہی ہے۔IN-LANDکے سینئرمنیجر سیلس اینڈمارکیٹنگ الہاس کدری کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابقIN-LANDگروپ کے پروموشنل اور ایکسپو دورے پر جانے والی یہ ٹیم دوحہ قطر میں ایک ہفتے تک اپارٹمنٹس اور دیگر تعمیری امور میں دلچسپی رکھنے والوں سے عوامی رابطے کے لئے28اپریل سے3مئی تک دوحہ میں گولڈ اسکوائر کے عقب میں واقع Doha Dynasty Hotelالمہر میں قیام کرے گی۔جہاں پر ایکسپو کے ذریعے منگلورو،بنگلورو، الال اور پتّور میں IN-LANDگروپ کے شاندار اور بے مثال تعمیری منصوبوں کی جانکاری فراہم کی جائے گی۔جس میں ہر کسی کومختلف مقامات پر اپنی پسند، ذوق اور بجٹ کے مطابق خوبصورت رہائشی اپارٹمنٹس اور وِلّاس منتخب کرنے کے علاوہ تجارتی مقاصد کے لئے پراپرٹی خریدنے اوردیگر رئیل اسٹیٹ سے متعلقہ امور انجام دینے کے امکانات بھی موجود رہیں گے۔

IN-LANDگروپ کی طرف سے اس ایکسپو کے دوران اپنے گاہکوں کے لئے اپنے خوابوں کے آشیانے خریدنے پر ایک ناقابل یقین یعنی 20 فیصدتک خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایکسپو کے دوران گاہکوں کو ہندوستان میں تعمیراتی صورتحال اور سرمایہ کاری کے امکانا ت سے متعلق معلوما ت بھی فراہم کی جائیں گی۔

دوحہ قطر میں موجود IN-LANDگروپ کی اس ٹیم سے 28اپریل سے 3مئی تک ٹیلی فون نمبر77659099 974 + پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...