تھائی ماڈل کا ٹوٹی سڑک پر احتجاجی غسل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th September 2016, 4:09 PM | عالمی خبریں |

بینکاک،29ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بینکاک کی ایک مقامی ماڈل پالم نے کچھ ایسا ہی کرنے کا ارادہ کیا جب وہ تھائی لینڈ کے صوبے تاک کے ضلع رائی رمات میں ان کے رشتہ داروں کے گھر کے راستے والی روڈ پر موجود گڑھوں سے تنگ آگئیں۔انھوں نے سر پر نہانے والی ٹوپی پہنی اور سڑک پر حادثات کی وجہ بننے والے ان گڑھوں میں سے ایک میں احتجاجی غسل کیا۔اس کے بعد ان کے اس احتجاج کی تصاویر چین اور تھائی لینڈ میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر شائع کی جانے لگی۔ جس سے دیگر افراد بھی متاثر ہوئے اور انھوں نے بھی مقامی سڑکوں کی جانب حکومت کی توجہ دلانے کے لیے ایسا ہی کرنا شروع کر دیا۔مشرقی تھائی لینڈ میں صوبے کھون کیئن میں بوڑھی خواتین نے جمع ہو کر گروہ کی صورت میں گڑھوں میں کھڑے پانی میں غسل کیا۔ان کو شکایت ہے کہ حکومت نے ان سڑکوں کی گذشتہ 30سالوں سے مرمت نہیں کی ہے۔ تاہم حکومت نے برساتی موسم کے فوراً بعد ان سڑکوں کی مرمت کروانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ماڈل پالم کے اس احتجاج سے لگتا ہے کہ تبدیلی آنے والی ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق تاک صوبے کے گورنر نے حکم جاری کیا ہے کہ اس سڑکوں کی مرمت بلاتاخیر شروع کی جائے۔ جبکہ بعض نئی تصاویر جو کہ فیس بک پر شائع کی گئی ہیں انھیں دیکھ کے معلوم ہوتا ہے کہ تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ایک جرمن انجینیئر پیٹر گومن کی تھائی بیوی کوسوماکا کہنا ہے کہ اکثر اوقات موٹر سائیکل سوار ان گڑھوں میں گر جاتے ہیں اور قریبی رہائیشیوں کو بھاگ کر ان کی مدد کرنا پڑتی ہے۔رضاکارانہ طور پر ان سڑکوں کی مرمت کے لیے بھی اس جوڑے نے اس پر آنے والے اخراجات میں شریک ہونے کا کہا ہے۔تاہم صرف تھائی لینڈ ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی لوگوں کو ایسے مسائل درپیش ہیں۔جیسے کہ گذشتہ سال انڈیا میں ایک فنکار بادل ننجوندا سوامی نے سڑکوں پر بنے گڑھوں سے تنگ آکر ان میں احتجاجاً ایک بڑا مگر مچھ بنایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...