مینگلور اسپتال میں زیر علاج قریشی سے ملاقات کا موقع دینے عدالت سے گھر والوں کی درخواست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th April 2017, 10:27 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو25؍اپریل (ایس او نیوز) مبینہ طور پر پولیس کسٹڈی کے دوران ٹارچر کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج احمد قریشی کے گھر والوں نے عدالت سے مانگ کی ہے کہ انہیں اسپتال میں قریشی سے ملاقات کرنے اور اس کی عیادت کرنے کی اجازت دی جائے۔

قریشی کے گھر والوں کی طرف سے ان کے وکیل نے جے ایم ایف سی سیکنڈ کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے زیر علاج قریشی سے ملنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اور اس سے ملنا ہوتو عدالت سے اجازت نامہ لے کر آنے کے لئے پولیس کہہ رہی ہے۔ عدالت میں دی گئی درخواست کے مطابق اس درخواست کی نقل پولیس کمشنر کو بھی بھیجی گئی ہے۔

اسی دوران پتہ چلا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کے لئے سی آئی ڈی کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ سی آئی ڈی کے سپرنٹنڈنٹ سری گوری کی قیادت میں ایک تین رکنی ٹیم نے منگلورو پہنچ کرقریشی معاملے میں بیان درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔