گڑگاؤں میں ایک کنبہ کے چارافراد کاقتل، علاقے میں دہشت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2018, 2:07 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گڑگاؤں،30؍اگست (ایجنسی) گڑگاؤں کے پٹودی علاقے کے برجپورہ گاؤں میں ایک ہی کنبہ کے چار لوگوں کا قتل کر دیا گیا ہے۔کنبہ کے مہلوکین میں ایک سال کی بچی کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی ہے۔پولس نے سبھی لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔بتایاجارہاہے کہ مہلوکین کے سر پر کسی بھاری ہتھیار سے حملہ کیا گیا ہے۔ گھر کی بہو کی لاش پنکھے سے جھولتے ہوئی ملی ہے اور اس کے ہاتھ پر بھی کٹ کے نشان ہیں۔ پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

پولس کا کہنا ہے کہ گڑگاؤں کے پٹودی علاقے کے برج پورہ گاؤں میں ایک مکان میں پولیس کو تین لاشیں ملیں جبکہ دو معصوم زخمی حالت میں پڑے ملے۔ زخمی بچوں میں ایک کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ 25 سالہ منیش گوڑ اپنی اہلیہ پنکی، اپنی ماں پھول وتی اور اپنے دو بچے ایک سال کی چارو اور ڈھائی سال کے اکشے کے ساتھ رہتے تھے۔ بدھ کی شام قریب 8 بجے جب اس گھر میں دودھ دینے کیلئے دودھ والا آیا تو اس نے گھر کے اندر چاروں طرف خون پھیلا دیکھا ، جس کے بعد سرپنچ کو اطلاع دی گئی اور سرپنچ نے پولیس کو واقعے کی جانکاری دی۔حادثے کی اطلاع ملتے موقع پر پہنچی پولیس نے بچوں کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا جہاں چاروں کی موت ہو گئی۔ ایک اور معصوم کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

پولس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہرسطح پرجانچ شروع کردی گئی ہے۔مقامی تھانہ پولس سے لیکر کرائم برانچ کی ٹیمیں لگادی گئی ہیں۔فارینسک جانچ ٹیم بھی لگ گئی ہے۔پولیس اور فارینسک ٹیم موقع پر جانچ میں مصروف ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...