شہید سوڈانی فوجیوں کے 250اقارب حج کے لیے حجاز روانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2017, 1:15 PM | خلیجی خبریں |

خرطوم،29اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر سوڈان کی مسلح افواج کے شہید اہلکاروں کے اقارب مفت حج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یمن میں فیصلہ کن طوفان آپریشن میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سوڈانی فوجیوں کے 250قریبی عزیزوں کو خادم الحرمین کی خصوصی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائی کے لیے خرطوم سے روانہ کیا گیا۔حج کے لیے روانگی سے قبل خرطوم میں قائم سعودی سفارت خانے کی طرف سے شہدا کے اقارب کے اعزاز میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس کے بعد انہیں حج کے سفر کے لییالوداع کیا گیا۔

سوڈان سے خصوصی حج اسکیم کے تحت آنے والے عازمین حج میں سوڈان کے شہید اور زخمی ہونے والے فوجیوں کیاقارب شامل ہیں۔قبل ازیں خادم الحرمین الشریفین خصوصی حکم پروگرام کے سیکرٹری جنرل عبداللہ بن ناصر المدلج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شاہ سلمان کی ہدایت پر سوڈان کے شہید ہونے والے فوجیوں کے اقارب کے لیے مفت حج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یمن میں باغیوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سوڈانی فوجیوں کے اہل خانہ اور دیگر قریبی عزیزوں کومفت حج کرایا جائے گا۔

سوڈان میں سعودی سفیر حسن جعفر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی سفارت خانے کی جانب سے سوڈانی فوجیوں کے اقارب کے حج کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے شہید ہونے والے سوڈانی فوجیوں کے اقارب کو شاہ سلمان کی جانب سے خصوصی طور پر حج کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈانی فوجیوں کے اقارب کو مفت حج کی سہولت مہیا کرنا ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...