زوال کی طرف بڑھ رہی ہے بی جے پی،دم واپسیں تڑپارہی ہے رام کی یاد: پرمود تیواری

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th November 2018, 9:08 PM | ملکی خبریں |

الہ آباد:6/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق ممبر پارلیمنٹ پرمود تیواری نے یوپی حکومت کی طرف سے آج ایودھیا میں دیوالی منائے جانے اور وہاں رام کی مورتی لگائے جانے کے ممکنہ اعلان پر کہا ہے کہ مرتے ہوئے لوگ ہمیشہ آخری وقت میں رام کی ہی یاد آتی ہے۔ پرمود تیواری کے مطابق ملک کے تمام ریاستوں میں ہو رہے ضمنی انتخابات کے نتائج سے صاف ہے کہ مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور بی جے پی اب خاتمے کی طرف بڑھنے لگی ہے۔ ایسے میں اس نے ایک بار پھر رام نام کا سہارا لیا ہے۔پرمود تیواری کا الزام ہے کہ بی جے پی مندرااٹس نام کی بیماری میں مبتلا ہے اور ہر الیکشن سے پہلے وہ مندر کاراگ الاپنے لگتی ہے، لیکن رام بھی اب بی جے پی کو اپناآشیروادنہیں دیں گے۔ ان کے مطابق بی جے پی نے پانچ ریاستوں میں ہو رہے انتخابات میں مسائل کو بھٹکانے اور عوام کی ناراضگی سے بچنے کے لئے ایک بار پھر رام کے نام پر نوٹنکی شروع کی ہے، لیکن اس وقت وہ اپنے اس مہم میں قطعی کامیاب نہیں ہو پائے گی۔ پرمود تیواری نے کرناٹک ضمنی انتخابات میں پارٹی اتحاد کو ملی جیت پر بی جے پی پر سیاسی نشانہ لگاتے ہوئے اسے پانچ ریاستوں میں ہو رہے اسمبلی انتخابات اور اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کا ٹریلر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام اب پی ایم مودی اور ان کی حکومتوں کے جھوٹ اور وعدہ خلافی سے تنگ ہو چکی ہے اور اسی وجہ سے وہ جہاں بھی موقع ملتا ہے، وہیں انہیں کرارا سبق سکھا رہے ہیں ۔۔ان کا کہنا ہے کہ کرناٹک کے نتائج سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ ملک میں مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ پرمود تیواری کے مطابق جس طرح کرناٹک میں کانگریس اتحاد کو چار سیٹوں پر کامیابی ملی ہے، اسی طرح پانچ ریاستوں میں ہو رہے اسمبلی کے انتخابات میں بھی کانگریس چار ریاستوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...