فخر زمان نے بنا ڈالے بغیر آوٹ ہوئے 455رن، توڑا 16سالہ پرانا ریکارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2018, 12:55 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے فخر زمان ہر میچ کے ساتھ ریکارڈس کا انبار لگا رہے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف سیریز میں زمان نے 5 میچوں میں 515 رن بنا ڈالے اور مین آف دی سیریز کا خطاب اپنے نام کیا۔فخر نے آخری میچ میں شاندار 85 رنوں کی اننگز کھیلی۔ وہ تو غنیمت رہی کہ وہ سنچری پورا نہیں کر پائے ورنہ وہ ون ڈے میں دوہری سنچری کے بعد سنچری لگانے والے وہ دنیا کے پہلے بلے باز بن جاتے۔ بہرحال، بھلے ہی زمان اس ریکارڈ کو اپنے نام نہ کر پائے ہوں لیکن انہوں نے اسی جدوجہد میں 16 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

سیریز میں 505 رن بنانے والے فخر زمان ان 5 میچوں کی سیریز میں صرف دو بار آوٹ ہوئے۔ وہ پہلے میچ میں 60 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے دوسرے میچ میں ناٹ آوٹ 117، تیسرے میچ میں ناٹ آوٹ 43 رن اور چوتھے میچ میں ناٹ آوٹ 210 کا اسکور بنایا۔ پانچویں میچ میں جا کر وہ 85 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس طرح سے وہ ون ڈے میں پورے 7 دن بعد 455 رن بنا کر آوٹ ہوئے

۔یہ کارنامہ انجام دینے والے فخر دنیا کے پہلے بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ ان کے ہی ہم وطن محمد یوسف کے نام تھا۔ یوسف نے سال 2002 میں زمبابوے کے خلاف سیریز میں ہی چار اننگز میں 141 ناٹ آوٹ، 76 ناٹ آوٹ، 100 ناٹ آوٹ اور 88 رنوں کی اننگز کھیلنے کے ساتھ کل 405 رن بنائے تھے۔ بہرحال، 16 برسوں کے طویل عرصہ کے بعد ان کا یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پیر ا ٹیبل ٹینس میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں کمٹہ کے نوجوان کھلاڑی ناظم

ہمارے ملک میں نوجوان کھلاڑی زیادہ تر مقبول عام کھیل کرکٹ کی طرف ہی راغب ہوتے ہیں۔ لیکن اس رجحان کے برخلاف ضلع شمالی کینرا کے ایک نوجوان کھلاڑی نے پیرا ٹیبل ٹینس میں نہ صرف دلچسپی لی ہے بلکہ اس میدان میں ریاستی، نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ...

ہندوستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4-0سے شکست دے کر کیا سیریز میں وائٹ واش

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے آج یہاں نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری میچ میں 4-0سے شکست کر ٹیسٹ سیریز میں ان کا خاتمہ کیا۔ ہندوستان کے لئے روپندر پال سنگھ (آٹھویں منٹ)، سریندر کمار (15 ویں منٹ)، مندیپ سنگھ(44 ویں منٹ) اور آکاش دیپ سنگھ (60ویں منٹ)نے گول کئے۔