بھٹکل: کانگریس کے روڈ شو میں پاکستانی پرچم : ایف آئی آر درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th May 2018, 9:19 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 10/مئی (ایس او نیوز) شہر بھٹکل میں ہوئے  کانگریس کے روڈ شو میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے کی جھوٹی خبر سوشیل میڈیا پر پھیلائے جانے  کو لے کر  بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس معاملے میں شرالی کے مکین چندرو نائک کو ملزم ماناگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بیلگام شمالی حلقہ کے کانگریس امیدوار فیروز سیٹھ  کی ریلی میں نظر آنے والے  سبز پرچم کو ہی پاکستانی جھنڈ ا  قرار دے  کر اس کو بھٹکل کے کانگریس روڈ شو سے منسلک کرکے کہا گیا تھا کہ یہ پاکستانی جھنڈا بھٹکل کانگریس روڈ شو میں لہرایا گیا ہے۔ سوشیل میڈیا میں اس جھنڈے کو دکھاتے ہوئے   لکھا گیا ہے کہ بھٹکل میں کانگریس کو ووٹ دیں گے تو بھٹکل کا پاکستان بننے میں  کوئی شبہ نہیں ہے ، ملزم چندرونائک  پر الزام ہے کہ اس نے متعلقہ مسیج کو سوشیل میڈیا پر وائرل کیا۔  اس سلسلے میں تمپا موگیر نے پولس تھانے میں شکایت دی تھی ۔ جس کے تحت کیس درج کرلینے کے بعد سرکل پولس انسپکٹر  گنیش کی قیادت میں جانچ  شروع کی گئی  ہے۔

تصویر میں دیکھ سکتےہیں کہ الکٹرانک میڈیا اور کئی ٹی وی چینلس نے بیلگام شمالی حلقہ کے کانگریس امیدوار فیروز سیٹھ کی ریلی  کو نشر کیا تھا اسی نشریہ کے  دوران  ایک مقام پر  سبز پرچم نظر آ رہا تھا۔ ملزم پر  اسی کو پاکستانی پرچم کہتے ہوئے جھوٹی خبر پھیلانے کا الزام ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔