دہلی ATM سے نقلی نوٹ برآمد;پی ایم صحیح نوٹوں کی پرنٹنگ نہیں کروا سکتے، ملک کیسے چلائیں گے؟ کجرایوال کا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2017, 8:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی22فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے سنگم وہار علاقے میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیاکے ایک اے ٹی ایم سے2 ہزار روپے کے نقلی نوٹ نکلنے کامعاملہ سامنے آیاہے۔جسکے بعدحکومت کے سار ے دعووں کی پول بھی کھل گئی ہے اورکئی اہم سوالات بھی سامنے آئے ہیں۔بنیادی سوال یہ ہے کہ کیااس میں بینک اہلکاروں کی بھی ملی بھگت ہے۔کالے دھن اورجعلی نوٹ ختم کرنے کے لیے ہی نوٹ بندی کی گئی تھی لیکن اب اس کی بھی ہوانکل گئی۔بیرون ملک نوٹ چھپنے کی بات کہی جارہی تھی لیکن اس نئے نوٹ میں جعل سازی اگربینک اہلکاروں کی ملی بھگت ہوتوسب دعوے فرضی ہی ہوں گے۔

روہت کمارنامی ایک شخص نے6 فروری کو اس اے ٹی ایم سے8 ہزار روپے نکالنے پہنچے تو  ان کے ہاتھ2-2 ہزار روپے کے 4 نوٹ آئے، لیکن ان نوٹوں کو دیکھنے پر وہ حیران رہ گئے۔فرضی نوٹ پر سرکاری نشان کی جگہ ایک چھوٹے باکس میں ’چورن لیبل‘ لکھاہواہے جبکہ ریزرو بینک آف انڈیا کی جگہ انٹرٹینمنٹ بینک آف انڈیادرج ہے۔ ساتھ ہی اس میں ہولڈر کو 2000 روپے کی جگہ 2000 'کوپن کی بات لکھی ہوئی ہے۔مرکزی حکومت کی جگہ بچوں کی حکومت(چلڈرینس گورنمنٹ) کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹ پر آر بی آئی کی مہر کی جگہ'PK' درج ہے۔اے ٹی ایم کے سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ روہت کمار پہلے تونوٹوں کو نہارتے رہے پھر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ گارڈنے فوری طور پر اپنے سینئر کو اطلاع دی اور انہیں بتایا کہ اے ٹی ایم میں نقلی نوٹ ہیں۔ اس کے بعد فوری طور پر اے ٹی ایم کو بند کر دیا گیا۔یہ اے ٹی ایم تب سے لے کر اب تک آؤٹ آف سروس ہے. جب ایک پولیس اہلکارمعاملے کی تحقیقات کرنے پہنچا تو اسے بھی ایک فرضی نوٹ ملا۔ اس معاملے میں دھوکہ دہی کا کیس درج کیاگیاہے۔اے ٹی ایم میں جس شخص نے آخری بار پیسے ڈالے تھے، اس کی شناخت سی سی ٹی وی سے ہوگئی ہے۔ ایک افسرنے بتایا کہ اس ایک واقعہ کے علاوہ کسی دوسرے نے شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ شاید کچھ ہی نوٹ بدلے گئے تھے۔ہمیں یہ معلوم ہے کہ کس وقت حقیقی نوٹوں کی جگہ ان جعلی نوٹوں کوبدلاگیا۔ اس واقعہ کو لے کر دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقیدکی۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ جب ایک وزیر اعظم درست طریقے سے نوٹوں کی پرنٹنگ نہیں کروا سکتا، تو پھر وہ ملک کیسے چلا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مودی  نے پورے ملک کو مذاق کاکردار بنا کر رکھ دیاہے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...