کرناٹک میں فتح کے بعد راہل کا مودی کو پیغام ، وزیراعظم ملک اور سپریم کورٹ سے بڑا نہیں:راہل گاندھی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 11:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی19 مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں یدی یورپا کے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور حکومت گرنے کے بعد راہل گاندھی نے بی جے پی اور پی ایم مودی پر جم کر حملہ کیا۔ ساتھ ہی کرناٹک میں بی جے پی کی شکست کو جمہوریت کی جیت بتایا۔ راہل نے کہا کہ بی جے پی کے ممبران اسمبلی اور اسپیکر نے قومی گیت کی توہین کی ہے ۔ کرناٹک کی جیت یہ بتاتی ہے کہ بھارت میں پیسہ اور طاقت ہی سب کچھ نہیں ہے۔ قومی گیت سے پہلے اجلاس سے اٹھ کر چلے جانا یہ ان کی عزت کوواضح کرتا ہے ۔ راہل نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اپوزیشن ایک ساتھ کھڑا رہا اور بی جے پی کو شکست دے دی اور ہم ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔ راہل نے کہا کہ کیا آپ نے محسوس کیا کہ کرناٹک اسمبلی میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی اور اسپیکر نے قومی ترانہ سے پہلے ایوان چھوڑ کر چل دیئے؟ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اگر اقتدار میں ہیں تو وہ کسی بھی ادارے کی توہین کر سکتے ہیں۔ بی جے پی اور آر ایس ایس دونوں میں توہین کرنے والے ادارے اور افراد ہیں۔راہل نے کہا کہ بی جے پی نے حکومت بنانے کے لئے اور راج کرنے کے لئے جے ڈی ایس اور کانگریس کے ممبران اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی۔ راہل نے کہا کہ اس ملک نے پی ایم مودی اور امت شاہ کو دکھایا ہے کہ یہ ملک پیسوں اور پاور سے بڑا ہے۔ راہل نے کہا کہ یہی وہ چیز ہے، جس کے خلاف ہم لڑ رہے ہیں۔راہل نے کہا کہ کرناٹک کے عوام، کانگریس کے کارکن اور جے ڈی ایس کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس جنگ میں ساتھ دیا اور ڈٹے رہے۔ ساتھ ہی راہل نے پی ایم مودی کے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزارت عظمیٰ سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ملک اور سپریم کورٹ سے بڑا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہ مانتی ہے کہ ملک کے ہر ادارے کو برباد کیا جا سکتا ہے۔ پی ایم مودی کی قیادت جمہوری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت آمریت کی ایک خونچکاں تصویر ہے ، ایسے دستور کو صبح بے نور کومیں نہیں مانتا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...