چکبالاپورمیں سافٹ وئیر انجینر لڑکی سے شادی کرنے کے دوران نقلی کے اے ایس آفیسر گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th December 2016, 11:53 AM | ریاستی خبریں |

چکبالاپور(صلاح الدین/ایس او نیوز)بنگلور کی ایک سافٹ ویر لڑکی سے شادی رچانے پر آمدہ کرنے کے لئے خود کو کے اے ایس آفیسر بتا کر دھوکہ دینے پر پولس نے متعلقہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واردات جمعرات کی رات کو شہر میں پیش آئی ہے ۔ نقتلی آفسر کی شناخت چکبالاپور ضلع کے دیاورہلی کا ساکن اشوتھ نارائین کی حیثیت سے کی گئی ہے جو، اب پولیس کا مہمان بن گیاہے۔

اطلاع کے مطابق اشوتھ نارائین نے ایک میریج بروکر کے ذریعہ بنگلور کی ایک سافٹ ویر انجینیرکو اپنے جال میں پھنساکر خود کو بڑے عہدہ پر فائز آفیسر بتایا  اورلڑکی کے ساتھ اُس نے پورے گھروالوں کو اعتماد میں لیکر شادی کی بات پکی کرلی ابتدائی طور پر اشوتھ نے گزشتہ ماہ ہی منگنی کی رسم بھی انجام دی تھی۔طے شدہ دن کے مطابق بروز چہارشنبہ اورآج جمعرات کو چکبالاپور کے سری دیوی پیلیس میں دھوم دھام سے شادی ہونی تھی، مگرچہارشنبہ کی رات جب لڑکی والے شادی محل پہنچے تو دلہا غیر حاضرتھا تو فوراً اس سے رابطہ کرنے پر اشوتھ نے کہیں باہر ہونے کا بہانا بنایا لڑکی والوں نے اشوتھ کو ڈھائی لاکھ روپئے دے رکھے تھے بعد ازاں اشوتھ کی فریبی ظاہر ہونے لگی لڑکی والوں کو اشوتھ کی فریبی کی بھنک لگتے ہی انہوں نے چالاکی سے اشوت کو بلایا اور پولیس کو اس کی خبر دی لڑکی کی شکایت پر پولیس نے اشوتھ کو گرفتار کرکے دھوکا دہی کا معاملہ درج کرلیا اورآگے کی کاروائی شروع کردی۔دوسری طرف اشوتھ نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی اُس نے بتایا کہ یہ سب بروکر کا کام ہے اُسی کے کہنے پراُس نے یہ کام کیا ہے۔ پولس اب معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...