گجرات میں 500؍کروڑ سے زیادہ سے فرضی جی ایس ٹی بل گھپلہ کا ماسٹرمائنڈ گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2019, 11:20 AM | ملکی خبریں |

بھج،  23جنوری (ایس او نیوز؍ یو این آئی) گجرات کے ضلع کچھ میں مرکزی اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کمشنریٹ نے پانچ سو کروڑ روپے سے زائد کے فرضی جی ایس ٹی بل گھپلہ کا انکشاف کرتے ہوئے اس کے ماسٹر مائنڈ گرو کمل سنگھ کو آج گاندھی دھام میں گرفتارکرلیا۔اسے گاندھی دھام میں چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے پانچ فروری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔سی جی ایس ٹی کے کچھ کمشنریٹ کے گاندھی دھام میں واقع دفتر کے ایک افسر نے بتایا کہ 38سالہ گروکمل نے ایک جی ایس ٹی فارم اپنے نام سے اور 17دیگر لوگوں کے نام سے رجسٹرڈ کرائے تھے ۔ وہ یہ تمام کھاتے خود ہی چلاتا تھا۔ اس نے 531کروڑ کے فرضی جی ایس ٹی بل بنائے تھے جبکہ کسی طرح کے مال کی سپلائی ہوئی ہی نہیں تھی۔ ان کے ذریعہ 97.69کروڑ روپے کا انپٹ ٹیکس کریڈٹ گھپلہ کیا گیا تھا۔اس معاملہ کی تفصیلی جانچ کی جارہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...