اڈپی میں محبت میں ناکامی سے مایوس نوجوان نے ریلوے ٹریک پر کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2017, 2:01 AM | ساحلی خبریں |

اڈپی12؍اگست (ایس او نیوز)محبت میں ناکامی سے مایوس ایک 20سالہ نوجوان نے اندرالی کے مقام پرجان بوجھ کر ٹرین کی زد میں آتے ہوئے خودکشی کرلی ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق اس طرح ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام پرتیک بتایا جاتا ہے جو کہ نیٹور کا رہنے والا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ چند دن پہلے پرتیک کا اس لڑکی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا جس سے وہ عشق کررہاتھا۔ اس کے بعد دو تین دن سے اس لڑکی نے پرتیک سے بات چیت بند کردی تھی۔اس سے شدید ذہنی تناؤ اور مایوسی کا شکار پرتیک دیر رات کو بغیر کسی کو کچھ بتائے اپنے گھر سے نکل گیا ۔ جب وہ صبح تک واپس نہیں لوٹا تو پریشان اور فکر مند والدین نے اس کی تلاش شروع کی ۔ کافی تلاش کے بعد اس کی کٹی اور کچلی ہوئی لاش اندرالی کے پاس ریلوے ٹریک پر پائی گئی ۔ 

پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...