فڑنویس حکومت کسی کام کی نہیں ہے:ادھو ٹھاکرے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 1:15 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،25؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس حکومت پر آج حملہ بولتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کسی کام کی نہیں ہے۔انہوں نے ریاست میں الگ سے ایک وزیر داخلہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔موجودہ وقت میں وزیر اعلی فڑنویس وزارت داخلہ کی ذمہ داری بھی سنبھالتے ہیں۔ٹھاکرے کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب شیو سینا کے ایک مقامی لیڈر سچن ساونت کا 22 اپریل کو گولی مار کر قتل کر دیاگیاتھا۔اس سے پہلے مقامی بلدیاتی ضمنی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد احمد نگر ضلع میں اس مہینے کے آغاز میں شیوسینا کے دو رہنماؤں کو قتل کر دی گیاتھا۔ٹھاکرے نے کہاکہ فڑنویس حکومت کسی کام کی نہیں ہے۔یہاں کی پوزیشن بہار سے بھی خراب ہے۔وقت آ گیا ہے کہ حکومت ریاست میں الگ سے ایک وزیر داخلہ مقرر کرے۔انہوں نے احمد نگر میں شیوسینا کے دو لیڈروں کے قتل کا معاملہ وکیل اجول نکم کو سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں نکم سے بات کر لی ہے۔شیوسینا لیڈروں کے قتل کے قصورواروں کے لئے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہاکہ اگر ایک فوجی گینگیسٹر کے خلاف قانون اپنے ہاتھ میں لیتا ہے تو ہمارے خلاف مقدمہ دائر نہیں ہونا چاہئے۔شیوسینا کے سربراہ نے کہاکہ ریاست میں گنڈا گردی ختم کریں یا چھتر پتی شیواجی مہاراج کا نام نہ لیں۔ مجرم چاہے کسی بھی پارٹی سے ہوں، اس سے سخت سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی انتخابات جیتنے کے لئے پارٹی میں مجرموں کو شامل کرتی ہے تو اچھے دن کبھی نہیں آئیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...