کسانوں کو یشسوینی کی سہولت

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd March 2017, 8:55 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:22/مارچ(ایس اؤ نیوز)وزیر صحت رمیش کمار نے بتایاکہ ریاست کے تمام کسانوں اور زرعی مزدوروں کو یشسوینی منصوبے کے تحت طبی سہولیات فراہم کرنے پر غور کیا جارہاہے۔ کونسل میں بجٹ پر مباحث کے دوران اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے بتایاکہ یشسوینی جیسے کامیاب منصوبے کو محکمہئ کوآپریشن سے محکمہئ صحت کو منتقل کرنا درست نہیں ہے۔جس پر وزیر موصوف نے بتایا کہ صرف چھ فیصد کسان کوآپریٹیو اداروں کے ممبر ہیں، جبکہ کوآپریٹیو اداروں میں ممبر شپ حاصل نہ کرنے والے کسانوں اور مزدوروں کو بھی طبی سہولت فراہم کرنا حکومت کا مقصد ہے۔ فی الحال یشسوینی منصوبے کے تحت مریض کو دو لاکھ روپیوں تک کی طبی خدمات فراہم ہورہی ہے، جبکہ اس میں اضافہ کے علاوہ علاج کیلئے درکار تمام رقم حکومت کے ذریعہ فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس خصوص میں وہ دونوں ایوانوں کے اراکین سے مشورہ کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ ریاست کے تمام تعلقہ جات میں وینٹی لیٹر اور آئی سی یو قائم کرنے کے علاوہ 200 جنرک میڈیکلس اور تمام اضلاع میں بلڈ پلیٹ لیٹس مراکز قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...