اشون بولے،روی بھائی کے ڈریسنگ روم میں ہونے سے بہتر ہوتا ہے ماحول،50ویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بنانے کے ارادے سے میدان پر اتریں گے اشون

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2017, 3:56 PM | اسپورٹس |

کولمبو ،25؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیم کے ا سٹار آف اسپنر روی چندرن اشون نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا ابھی کمبلے-کوہلی تنازعہ کو پیچھے چھوڑ آگے بڑھ چکی ہے،ساتھ ہی اشون نے روی شاستری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈریسنگ روم میں موجودہ کوچ شاندار انسان ہیں۔اشون کے مطابق روی شاستری ٹیم میں مثبت ماحول بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب روی بھائی پچھلی بار ٹیم کے ساتھ یہاں تھے تو ہم گال ٹیسٹ میں ہار گئے تھے اور انہوں نے ہمیں ہمارے کیریئر کے اس مایوس کن وقت سے باہر نکالا تھا۔

اشون نے مزید کہا کہ وہ ایسے شخص ہیں جن سے ڈریسنگ روم میں مثبت اثر پڑے گا،ہم ایک ساتھ کام کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور کچھ شاندار نتائج حاصل کر رہے ہیں۔ساتھ ہی اشون نے کمبلے-کوہلی تنازع پر کہاکہ ہم نے اس لمحے کو پار کر لیا ہے،فیصلہ لیا جا چکا ہے،یہ یقینی طور پر ایسی بات ہے جس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ پر اشون نے کہا کہ گال میں ان کی کارکردگی ہمیشہ اچھی رہی ہے اور اس بار انہیں بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔اشون کے مطابق جب بھی وہ اس میدان پر آتے ہیں، سری لنکا کے خلاف 2015میں لئے گئے 10وکٹ انہیں یاد آتے ہیں۔اشون کے مطابق یہ میدان ان کے لئے اچھی یادیں لے کر آتا ہے۔بتا دیں کہ اشون کا یہ 50واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔

اشون نے کہا کہ میں نے پچھلی بار 2015میں کافی اچھا کیا تھا،وہ خواب کے سچ ہونے جیسا تھا،میرے لئے وہ خاص لمحہ تھا، کیونکہ میں ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کر رہا تھا،اس کے بعد میں نے پہلے دن چھ وکٹ لئے تھے۔اشون نے بتایا کہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز ان ٹیسٹ میں پسندیدہ وکٹ ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ ہندوستان نے آخری بار سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز پر 2-1سے قبضہ جمایا تھا،اگر اشون نے اپنا گزشتہ دورے والی کارکردگی دہرا دی، تو ٹیم انڈیا ایک بار پھر سری لنکا کو انہیں کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...