نیرو مودی کی گرفتاری کسی بھی وقت ممکن؛سی بی آئی کادعویٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2019, 12:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20؍مارچ (ایس او نیوز؍یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) بینکوں میں کروڑوں روپے کا گھپلہ کرکے بیرون ملک فرار ہیرے کے کاروباری نیرو مودی کی حوالگی کے لئے اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، لیکن اس میں تھوڑ اوقت لگ سکتا ہے ۔

سی بی آئی کے ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ تفتیشی ایجنسی ہیرا کاروباری نیرو مودی کی حوالگی کے لئے اپنی سطح پر کوشش کررہی ہے ، تاکہ اس کے خلاف عدالتی عمل شروع کیا جاسکے ۔ذرائع نے حالانکہ یہ بھی اعتراف کیا کہ حوالگی کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ۔ سی بی آئی کا اپنا دائرہ اختیار ہے اور اسی دائرے میں اسے کام کرنا ہوتا ہے ۔ تفتیشی ایجنسی نے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے ، باقی کام ہندوستان اور برطانیہ کی حکومتوں کا ہے ۔

خیال رہے کہ نیرو مودی کی گرفتاری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے ۔ لندن میں واقع ویسٹ منسٹر عدالت نے نیرو مودی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے ۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ذرائع نے کل یہاں بتایا تھا کہ نیرو مودی کے خلاف لندن کی عدالت نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے ۔ مفرور نیرو مودی گزشتہ دنوں لندن کی سڑکوں پر نظر آیا تھا، جس کے بعد وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ حکومت نیرو مودی کی حوالگی کے لئے کارروائی کررہی ہے ۔

سی بی آئی نے انٹرپول اور برطانوی حکام سے رابطہ کرکے نیرو مودی کے خلاف جاری ریڈ کارنر نوٹس پر کارروائی کرتے ہوئے اس کی فوری طورپر گرفتاری کی مانگ کی تھی۔نیرو مودی اور اس کے ماما میہول چوکسی نے پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ 13 ہزارکروڑ روپے کا گھپلہ کیا تھا۔ہندوستانی حکام کی درخواست پر نیرو مودی کی گرفتاری کے لئے گزشتہ برس جولائی میں انٹرپول نے ریڈکارنر نوٹس بھی جاری کیا تھا اور اب برطانیہ کی عدالت نے اس کے خلاف گرفتاری واری جاری کردیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...