ریاستی کابینہ میں عنقریب توسیع،جارج کی بحالی اور کرشنپا کی شمولیت متوقع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2016, 8:25 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو23؍اگست(ایس او نیوز) ڈی وائی ایس پی گنپتی کی خود کشی کے معاملہ میں عہدہ سے استعفیٰ دینے والے سابق وزیر کے جے جارج اور سینئر کانگریس رکن اسمبلی ایم کرشنپا کو کسی بھی وقت ریاستی کابینہ میں شامل کیاجاسکتا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سدرامیا دسہرہ تہوار سے پہلے ہی اپنی وزارت کی مخلوعہ نشستوں کو پر کرتے ہوئے ان دونوں رہنماؤں کوشامل کرلیں گے۔ گنپتی کی خود کشی کے معاملے میں کے جے جارج کے خلاف تحقیقات میں کوئی ثبوت نہ ملنے کے پیش نظر انہیں وزارت میں بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ سی آئی ڈی نے گنپتی معاملے میں تحقیقات کرتے ہوئے جارج اور دو دیگر آئی پی ایس افسران کے رول کے بارے میں کلین چٹ اپنی رپورٹ میں دے دی ہے۔جس کی وجہ سے سدرامیا انہیں دوبارہ وزارت میں شامل کررہے ہیں۔ اس رپورٹ کے متعلق چند قانونی تقاضوں کی تکمیل کے فوراً بعد کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ بتایا جاتاہے کہ کابینہ میں بحال ہونے کے بعد جارج کو ترقیات بنگلور کا وہی قلمدان بحال کیاجاسکتا ہے۔ حالیہ کابینہ رودبدل کے مرحلے میں وزارت نہ ملنے کے سبب شدت کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کرنے والے ایم کرشنپا کو وزارت میں شمولیت کا موقع دے کر کابینہ میں وکلیگا فرقہ کی نمائندگی کو بڑھایا جائے گا۔ پارٹی ذرائع نے بتایاکہ دسہرہ سے قبل ہی ان دونوں وزراء کی حلف برداری تقریب منعقد ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔