چین میں کیمیائی فیکٹری کے قریب دھماکہ ؛ 22/افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th November 2018, 1:13 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیجنگ 28/نومبر (ایجنسی/ایس او نیوز)    شمالی چین میں واقع کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکےکے بعد کیمیکل سلنڈرز پھٹنے سے 50 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔  فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق شمالی چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے  بعد عمارت کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔  جبکہ دھویں نے پورے علاقے کو اپنی  لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں کیمیکل جلنے سے پھیلنے والے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں ہیں۔ تاہم راحت پہنچانے والی ٹیموں  نے  موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کےبعد آگ پر قابو پا لیا، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران ذمہ دار ہوں گے :شہباز

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت سے متعلق بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اوراہل خانہ کو انکی صحت سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کیا جا رہا، نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے،نیازی صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ ہم نئے صوبہ بنائیں گے، ...

وینزویلا:حکومت کے حامی اور مخالفین سڑکوں پر

وینزویلا کے دارالحکومت کارکاس میں حکومت کے حامی اور مخالفین سڑکوں پر نکل آئے۔ایک طرف صدر مادورو کی اپیل پر ہاتھوں میں وینزویلا کے پرچم لئے مظاہرین سڑکوں پر تھے تو دوسری طرف حزب اختلاف کے لیڈر ہوان گوآئیڈو کے حامی۔مادورو کے حامی شاویز کے انقلابِ بولیوار کی 20 ویں سالانہ یاد کے ...

2014 کے لوک سبھا انتخابات میں تمام ای وی ایم ہیک کئے گئے تھے: امریکن سائبر ایکسپرٹ کا دعویٰ؛ کیا ای وی ایم نے بی جے پی کو اقتدار دلایا ؟

 امریکہ میں مقیم ایک سائبر ماہر سید شجاع نے دعویٰ کیا ہے کہ   ہندستان میں    سال 2014میں ہوئےعام انتخابات میں استعمال کی گئی  الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو  ہیک کیا گیا تھا۔ 543 سیٹوں والے اس الیکشن میں بی جے پی کو282 سیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی اور سن 1984 کے بعد پہلی ...

بنگلہ دیش انتخابات میں شیخ حسینہ کامیاب، اپوزیشن نے نتائج ماننے سے کیا انکار

خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے اتوار 30 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں اپوزیشن کے مقابلے میں بڑی برتری حاصل کر لی ہے اور حتمی نتائج میں عوامی لیگ کو کل 350 نشستوں میں سے 281 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ایرانی حکومت ٹوئٹراستعمال کر رہی ہے مگر عوام کے لیے ممنوع ہے : امریکی سفیر

جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت خود ٹویٹر کا استعمال کر رہی ہے مگر عوام کے لیے اس کا استعمال روکا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے منسوب ٹویٹر اکاؤنٹ کھولے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔اگرچہ ایرانی میڈیا نے مذکورہ ...

بھٹکل میونسپالٹی کی عام میٹنگ میں نئی مچھلی مارکیٹ کے لئے دوبارہ نیلامی کا فیصلہ : کئی دیگر مسائل پر بھی بحث

بھٹکل میونسپالٹی میں منعقدہ عام میٹنگ میں پرانی اور نئی مچھلی مارکیٹ  کے مچھلی بیوپاریوں کو لےکر کافی بحث ہوئی ، بعد میں  اس بات کا فیصلہ لیا  گیا کہ اگلے دو دن کے اندرنئی مچھلی مارکٹ   کی نیلامی کا اعلامیہ شائع کرتے ہوئے  ایک ہفتہ کے اندر  بولی کی  کارروائی انجام دی جائے۔

اکرم پاشاہ ہاسن ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر

ہاسن ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر اکرم پاشاہ آئی اے ایس نے آج عہدہ کا جائزہ لے لیا ۔ 2012ء میں آئی اے ایس افسر کی حیثیت سے ترقی پانے والے اکرم پاشاہ اس سے پہلے ساڑھے پانچ سال مائنارٹی ڈائرکٹوریٹ میں ڈائرکٹرکی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

24جولائی سے پہلے فاریسٹ اتی کرم داروں کو نکال باہر کرنے سپریم کورٹ کا آرڈر : ریاستی حکومت پر ضلع اتی کرم داروں کی امید بھری نگاہ

فاریسٹ حق قانون کے تحت فاریسٹ مکینوں کے طورپر اپنا حق جتانے کے بعد انکار کئے گئے فاریسٹ مکینوں کو  ایک ساتھ تمام کو نکال باہرکرنے سپریم کورٹ تین رکنی بنچ نے 13فروری کو فیصلہ صادر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ فاریسٹ مکینوں  (اتی کرم دار )پر بجلی بن کر گراہے ، فاریسٹ افسران کو اتی ...