لنگایت طبقہ کے ماہرین کا اجلاس

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th August 2017, 12:45 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو :9/اگست(ایس  او نیوز) مختلف مذاہب کی اہم بااثر شخصیتیں،مفکرین اور ویراشیوا۔لنگایت طبقہ کے ماہرین کا کل بنگلورو میں اجلاس ہوگا ،تاکہ علیحدہ مذہب کے طور پر اس طبقہ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا جاسکے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اجلاس میں لنگایت کو علیحدہ مذہب کے طور پر قرار دینے کے لئے جاری تنازعہ کا حتمی حل تلاش کیا جائے گا۔ یہ تنازعہ ریاست میں کچھ عرصہ سے سامنے آیاہے ۔پاٹل جن کا تعلق اسی طبقہ سے ہے ' نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے 6مذاہب کو تسلیم کیا ہے اور لنگایت طبقہ کو 7ویں مذہب کے طور پر قبول کیا جائے ،تاہم لنگایت طبقہ کے ایک گوشہ نے علحدہ مذہب کے نظریہ کی مخالفت کی اور کہا کہ وہ ہندو طبقہ میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...