کاروار کائیگا جوہری توانی پلانٹ کا توسیعی منصوبہ۔ ماحولیات کے لئے فکر مند افراد کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th December 2018, 6:47 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار 14؍دسمبر (ایس او نیوز) ابھی دو تین دن ہی ہوئے ہیں جب کاروار میں واقع کائیگا جوہری توانائی کے مرکز میں موجود یونٹ نمبر 1میں مسلسل 941 دنوں تک یورینیم کے بھاری پانی سے بجلی پیدا کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔ اس ریکارڈ سے دیسی ساخت کے اس پلانٹ کی بہترین اہلیت اور صلاحیت کا مظاہرہ ہواتھا۔

اب نیشنل پاور کارپوریشن آف انڈیالمٹیڈ NPCIL)) نے اس پلانٹ کو توسیع دیتے ہوئے موجودہ چار یونٹس میں مزید دو یونٹس کا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ موجودہ چاریونٹس میں 2x235میگا وہاٹ بجلی فی یونٹ پیداکرنے کی صلاحیت ہے جبکہ نئے منصوبے کے تحت بننے والے یونٹ نمبر پانچ اور چھ میں فی یونٹ 2x700 میگاوہاٹ بجلی پیدا کرنے کی قابلیت ہوگی۔اس منصوبے کو وزارت ماحولیات سے ہری جھنڈی ملنا ضروری ہے جس کے لئے 15دسمبر کو عوام کی جانب سے اعتراضات اور خیالات جاننے کے لئے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

اس ضمن میں ماحولیا ت اور عوامی جان ومال کے لئے اٹامک اینرجی پلانٹ سے ہونے والے نقصانات کو ذہن میں رکھنے والے افراد کی طرف سے اس توسیعی منصوبے کی سخت مخالفت کی جارہی ہے۔ ماحولیات، جنگلات،قدرتی نظام اور انسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے سرگرم تنظیم SWAN & Man کے جنرل سکریٹری اکھلیش چیپلی نے بتایا کہ دنیا بھر میں جوہری توانائی کی ٹیکنالوجی سے متعلق منفی نتائج کی ڈھیر ساری تفصیلات موجود ہیں۔ روس کے چیرنوبل اور جاپان کے فوکوشیما میں جو تباہ کن حادثے ہوئے ہیں وہ بھی سب کو معلوم ہے۔اس کے باوجود خطرات پر قابو پانے کے مؤثر اقدامات کیے بغیر اور مقامی آبادی کی حفاظت کے انتظامات کو ذہن میں رکھے بغیراس منصوبے کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔ اس منصوبے کے لئے اب مزید 54.09ہیکٹر جنگلاتی زمین کا استعمال کیا جائے گا۔جس سے موسمی برسات کا سبب بننے والا ایک بہت ہی وسیع جنگلاتی علاقہ ختم ہوجائے گا۔ اور اس کا بہت ہی برا اثر یہاں کے ماحول اور اس دھرتی پر ہوگا۔ اور ہمیں جوہری توانائی حاصل کرنے کے لئے اتنی بڑی قیمت نہیں چکانی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...