کاروار چیک پوسٹ پر محکمہ محصول نے مارا ایک لاری پر چھاپہ؛ 1.19 لاکھ مالیت کی گوا کی شراب برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th June 2018, 1:55 PM | ساحلی خبریں |

کاروار20/جون (ایس او نیوز) یہاں جوئیڈا کے قریب  گوا۔ انموڈ  سرحد پر واقع پولس چیک پوسٹ پر آج بدھ صبح محکمہ  محصولات (ایکسائز)  کے آفسران نے ایک لاری پر چھاپہ مارا اور اُس میں سے ایک لاکھ سے زائد مالیت کی گوا کی شراب برآمد کی جسے دوسرے سامانوں کےدرمیان چھپا کر  غیرقانونی طور پر  حیدرآباد لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

محکمہ ایکسائز کے آفسران نے بتایا کہ   الیکٹرک آلات سے  بھری لاری کے درمیان  شراب کے بوکس رکھے گئے تھے۔ مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے  محکمہ ایکسائز کے آفسر منجوناتھ کی قیادت میں  دیگر اہلکاروں نے جوائیڈا کے گوا۔ کرناٹک بارڈر پر لاری کو روکا اور اس کی تلاشی لی اور قریب 1,19,600 مالیت کی شراب برآمد کی۔ 

لاری پرموجود  الیکٹرک آلات  سمیت محکمہ محصولیات نے لاری کو بھی ضبط کرلیا ہے ، جس  کی جملہ مالیت پچاس لاکھ روپئے لگائی گئی ہے، جبکہ لاری ڈرائیوررام سوامی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رام سوامی  خود لاری کا  مالک بھی ہے۔

منجوناتھ نے بتایا کہ گوا سے غیر قانونی شراب کو لاری میں لاد کر جوائیڈا تعلقہ کے انموڈ بارڈر سے  بیلگام کے راستے  حیدرآباد لے جانے کی کوشش کی جارہی تھی، جس کے دوران چھاپہ مارا گیا۔

جوئیڈا پولس تھانہ  میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...