برطرف سعودی وزیر سے تفتیش کیسے کی جائے گی؟

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2017, 7:18 PM | عالمی خبریں |

ریاض23اپریل(ایس او نیوز,آئی این ایس انڈیا)سعودی فرمانرو اشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے شاہی فرمان کے تحت ہفتے کی شام سول سروس کے وزیر خالد العرج کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔ العرج کوانسداد بدعنوانی کی عدالت میں ایک کیس کے سامنے آنے، اختیارات کے ناجائزاستعمال اور حدود سے تجاوز کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعدعہدے سے ہٹایا گیا۔خالد العرج کو برطرف کرنے کے بعد ان کے خلاف عاید الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیشن بھی قائم کردیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت برائے ڈیفنس فورس کے ڈائریکٹر ملٹری آرڈر کرنل فلاح الجعد نیالعربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی وزیر یا ریاست کے اعلیٰ عہدیدار پر الزامات کی تحقیقات کا ایک منظم طریقہ کار ہے۔ مملکت کے نظام انصاف کی دفعہ دو،تین، چار اور پانچ کے تحت ملزم قرار دیے گئے کسی وزیر سے تفتیش کے لیے دو وزراء یا ان کے برابر عہدے کے افسران پرمشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کمیشن میں جوڈیشل کونسل کے عدالت عظمیٰ کے جسٹس کے برابرعہدیدارکوبھی شامل کیا جاتا ہے۔ یہ کمیشن تیس روز میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ کابینہ کو فراہم کرتا ہے۔ کابینہ ملزم وزیر کی عدم موجودگی میں اس رپورٹ کے مندرجات پرغور کرتی ہے اور رپورٹ ملنے کے اگلے پندرہ دن میں اس پر فیصلہ سنایا جاتا ہے۔الجعد نے بتایا کہ اگر الزام ثابت ہوجائے تو ملزم کومنسٹر کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔ عدالت آئین کے دفعہ پانچ کے تحت مجرم قرار دیے گئے عہدیدار کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں کم سے کم تین سال اور زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا سناتی ہے۔منسٹری کورٹ کے لیے تین وزراء یا اس کے مساوی افسران کا بنچ تشکیل دیا جاتا ہے۔ اس بنچ کا چناؤ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ عدلیہ کے دو سینیر جج اس بنچ کا حصہ بنانے کے بعد ملزم کا ٹرائل کیا جاتا ہے۔ بنچ کی تشکیل میں یہ بات پیش نظر رکھی جاتی ہے کہ بنچ کا کوئی رکن ملزم سے کسی قسم کی قرابت نہ رکھتا ہو۔ سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی اور نگرانی وتحقیق کمیشن نے برطرف وزیر خالد العرج کے خلاف بیٹے کی غیر قانونی طریقے سے 21600 ریال ماہوار تنخواہ پر تقرری پر کارروائی کی سفارش کی تھی۔اس حوالے سے ایک شہری نے بھی محکمہ انسداد بدعنوانی میں خالد العرج کے خلاف بیٹے کی خلاف ضابطہ تقرری کی نشاندہی کی درخواست دی تھی۔شفافیت کو یقینی بنانے کے محکمہ کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے وزیر نے اپنے بیٹے کی خلاف قانون تقرری کی ہے جس کے ثبوت موجودہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔