مصر : سابق چیف آف اسٹاف صدارتی انتخابات میں حصّہ لیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th January 2018, 10:04 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ ، 12؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مصر میں سابق چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل سامی عنان کی Arabism Egypt Party نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی سربراہ سامی عنان کو مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے بطور امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ پارٹی کے بیان کے مطابق عنان اپنی نامزدگی اور انتخابات میں حصّہ لینے پر آمادہ ہیں اور اس حوالے سے مصری عوام کو تفصیلات بتانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

سامی حافظ عنان فروری 1948 میں مصر کے صوبے دقہلیہ کے گاؤں سلامون میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فرانس میں حربی امور کے کالج میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد ناصر ملٹری اکیڈمی سے نیشنل ڈیفنس فیلو شپ حاصل کی۔ انہوں نے مصری فوج میں بتدریج ترقی پاتے ہوئے 1998 میں آپریشنز برانچ کے سربراہ کا منصب حاصل کیا۔ جنوری 2000 میں وہ فضائی دفاعی افواج کے چیف آف اسٹاف اور پھر 2001 میں فضائی دفاعی افواج کے کمانڈر بنے۔ سال 2005 میں سابق صدر حسنی مبارک نے انہیں مصری افواج کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا۔

اگست 2012 میں معزول صدر محمد مرسی نے عنان کو برطرف کر کے انہیں صدارتی مشیر مقرر کر دیا۔ سال 2014 کے اوائل میں عنان نے خود کو صدارتی انتخابات کے لیے نامزد کیا مگر کچھ ہی روز بعد وہ اس دوڑ سے دست بردار ہو گئے۔مصر میں سپریم انتخابی کمیشن نے پیر کے روز 2018 کے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔ ملک میں صدارتی انتخابات 26 سے 28 مارچ تک تین روز جاری رہیں گے۔ رن ڈاؤن کی صورت میں دوسرے مرحلے کا انعقاد مصر میں 24 سے 26 اپریل اور بیرون ملک 19 سے 21 اپریل تک ہو گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...