ای وی ایم تنازعہ: کپل سبل نے کہا 'ذاتی حیثیت سے گیا تھا لندن، کانگریس کا کوئی لینا دینا نہیں'۔

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2019, 12:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کےلیڈر اوروزیرقانون روی شنکر پرساد کےان الزامات کو منگل کو پوری طرح سے بے بنیاد بتاکہ لندن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )سے متعلق پریس کانفرنس کا اہتمام کانگریس نے کیاتھا اورواضح کیاکہ وہ اس میں ذاتی حیثیت سے شامل ہوئے تھے۔

کپل سبل نے منگل کو یہاں صحافیوں سے کہا کہ وہ لندن ذاتی دورے پرگئے تھے اوراسی دوران ای وی ایم پرہوئی پریس کانفرنس کے کنوینراورانڈین جرنلسٹ ایسو سی ایشن لندن (یوروپ ) کے صدرآشیش رے نے انھیں یہ کہتے ہوئے پریس کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے میل بھیجا تھا کہ اس پریس کانفرنس میں وہ بہت بڑا انکشاف کرنے والے ہیں۔ انھوں نے واضح کیاکہ کانگریس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

روی شنکرنےآج الزام لگایا تھا کہ انتخابی کمیشن آئینی ادارہ ہےاورکانگریس منظم طریقہ سے اسے بدنام کرنے میں لگی ہے۔ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ لندن میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرنے والے آشیش رے کانگریس سے منسلک ہیں اور وہ نیشنل ہیرالڈ کے لیے پیسے کا انتظام بھی کرتے ہیں۔

کپل سبل نے کہاکہ ای وی ایم سے جڑا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ آزادانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کا ہے۔ اس معاملہ کوکسی سیاسی پارٹی سے جوڑکرنہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہاکہ اگر کوئی ای وی ایم مشینوں کو ہیک کرنے کا دعوی کرتاہے تو اس کی جانچ ہونی چاہئے اوراس سلسلہ میں دوسرے لوگوں پرالزام نہیں لگایاجاناچاہئے۔ ہیکنگ کا دعوی کرنے والے شخص نے جو دیگرالزامات بھی لگائے ہیں ان کی بھی جانچ ہونی چاہئےاوراگراس کی بات غلط ثابت ہوتی ہے تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس نے الیکٹورل بونڈ اسکیم کو ’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘ کا نام دیا

الیکٹورل بونڈ معاملے میں حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے پیر کو کانگریس نے اسے پوری اسکیم کو ’’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘‘ کا نام دیا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور میڈیا شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ ۲۱؍ ایسی کمپنیاں  جن کو سی بی آئی، ای ڈی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوں لوک سبھا انتخابات: ٹی ایم سی کا مطالبہ

  ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے مطالبہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوری اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈیرک اوبرائن نے الیکشن کمیشن پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔ ڈیرک اوبرائن نے منگل کو ایک سوشل ...

6 ریاستوں کے داخلہ سیکریٹری اور بنگال کے ڈی جی پی کا تبادلہ

انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ۲؍ دن بعد الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ ریاستوں کے داخلہ سیکریٹریز، مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ اس دوران مغربی بنگال میں جہاں نئے ڈی جی پی کااعلان ہوگیا ہے وہیں  اس ...

گجرات یونیورسٹی میں تراویح کے دوران حملہ کرنے والوں کو فرارکا موقع پولیس نے ہی دیا؛ غیر ملکی طلبہ کا الزام

اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ بھگوا عناصر کی مار پیٹ کا معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، احمدآباد پولیس نے اتوار کو ۲؍ افراد کو اور پیر کو مزید ۳؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرکے یقین دہانی کرائی ...

سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت

  سپریم کورٹ آج شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف دائر 200 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ شہریت ترمیمی قانون کے اصولوں کے نفاذ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ اس کیس کی سماعت ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...