ووٹنگ مشین ہیک کرنے کے دعوے سے الیکشن کمیشن کو جھٹکا ہیکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے انتخابی کمیشن کی دہلی پولیس کو ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2019, 11:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍جنوری (ایس او نیوز؍یواین آئی) انتخابی کمیشن نے برطانیہ میں ایک ہیکر کے ذریعہ ای وی ایم ہیک کیے جانے کے دعوے کے معاملہ میں دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے ۔کمیشن نے نئی دہلی ضلع کے پولیس کمشنر کو لکھے ایک خط میں تعزیرات ہند کی دفعہ505(اے ) (بی )کے تحت یہ معاملہ درج کرکے اسکی فوری جانچ شروع کرنے کا حکم دیاہے ۔کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق،پیر کو لندن میں سیدشجاع نامی شخص نے یہ دعویٰ کیاکہ ای وی ایم ڈیزائن کرنے والی ٹیم کا وہ حصہ رہاہے اور وہ انتخابات میں ای وی ایم کو ہیک کر سکتاہے ۔کمیشن نے کہاہے کہ شجاع کا یہ دعوی تعزیرات ہندکی دفعہ505(اے ) (بی )کی خلاف ورزی ہے ۔اس دفعہ کے تحت اگرکوئی شخص کوئی ایسا بیان دیتاہے یا افواہ پھیلاتاہے ،جس سے سماج میں خوف اورگھبراہٹ کا ماحول پیداہوتاہے تو اس کے خلاف سماجی امن سکون میں خلل ڈالنے یا ملک کے خلاف جرائم کا معاملہ درج کیاجاسکتاہے ۔کمیشن نے اسی بنیاد پر دہلی پولیس کو شجاع کے خلاف معاملہ درج کرنے کوکہاہے اور کمیشن کو اس معاملہ میں کی گئی کارروائی معلومات دینے کو کہاہے ۔خط میں کہاگیاہے کہ کمیشن لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ای وی ایم سے کراتاہے ۔الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ اور الیکٹرانک کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے تیارکیاہے ۔ان مشینوں میں سکیورٹی کا مناسب بندوبست ہے اور ان کے لیے انتخابی کمیشن کی دنیا میں تعریف بھی ہوئی ہے ۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے بھی اپنے کئی فیصلوں میں ای وی ایم کے استعمال کو جائز ٹھہرایاہے ۔3جون2017کو جب کمیشن نے ای وی ایم کو ہیک کرنے کا چیلنج سیاسی پارٹیوں کا دیاتو کوئی سامنے نہیں آیا۔کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کے لیڈر اوروزیرقانون روی شنکر پرساد کے ان الزامات کو منگل کو پوری طرح سے بے بنیاد بتاکر لندن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )سے متعلق پریس کانفرنس کا اہتمام کانگریس نے کیاتھا اورواضح کیاکہ وہ اس میں ذاتی حیثیت سے شامل ہوئے تھے ۔مسٹر سبل نے منگل کو یہاں صحافیوں سے کہاکہ وہ لندن ذاتی دورے پر گئے تھے اور اسی دوران ای وی ایم پر ہوئی پریس کانفرنس کے کنوینر اور انڈین جرنلسٹ اسو سی ایشن لندن (یوروپ )کے صدر آشیش رے نے انھیں یہ کہتے ہوئے پریس کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے میل بھیجا تھا کہ اس پریس کانفرنس میں وہ بہت بڑا انکشاف کرنے والے ہیں ۔انھوں نے واضح کیاکہ کانگریس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔روی شنکر نے آج الزام لگایاتھا کہ انتخابی کمیشن آئینی ادارہ ہے اور کانگریس منظم طریقہ سے اسے بدنام کرنے میں لگی ہے ۔انھوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ لندن میں پریس کانفرنس کا انعقاد کرنے والے آشیش رے کانگریس سے منسلک ہیں اور وہ نیشنل ہیرالڈ کے لیے پیسے کا انتظام بھی کرتے ہیں ۔ سبل نے کہاکہ ای وی ایم سے جڑا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کاہے ۔اس معاملہ کو کسی سیاسی پارٹی سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ای وی ایم مشینوں کو ہیک کرنے کا دعوی کرتاہے تو اس کی جانچ ہونی چاہئے اور اس سلسلہ میں دوسرے لوگوں پر الزام نہیں لگایاجاناچاہئے ۔ہیکنگ کا دعویٰ کرنے والے شخص نے جو دیگر الزامات بھی لگائے ہیں ان کی بھی جانچ ہونی چاہئے اور اگر اس کی بات غلط ثابت ہوتی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے ۔لندن میں منعقد اسی پریس کانفرنس میں دعوی کیاگیاتھا کہ ای وی ایم مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے ۔مسٹر سبل کے اس بیان پر بی جے پی نے کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کیاتھا جس کے بعد کانگریس نے مسٹر سبل کے اس بیان سے خود کو الگ کرلیاہے ۔ سبل نے کہاکہ ای وی ایم سے جڑا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کاہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔