مدرسہ کا طالب علم ہجومی دہشت گردی کا شکار ،6 لوگوں نے دہلی میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 11:40 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہجومی تشدد اور دہشت گردی کے واقعات مسلسلے بڑھتے جارہے ہیں اور قومی راجدھانی دہلی بھی انتہاءپسندوں اور دہشت گردوں سے محفوظ نہیں رہ گئی ہے ۔ شمال مغربی دہلی کے مکند پور میں ایک نابالغ لڑکے کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا اور اس پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ گھر میں سامان چرانے کے مقصد سے داخل ہوا تھا۔ حالانکہ مہلوک کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسا لڑکا نہیں تھا اور کسی خاص مقصد کے تحت اسے موب لنچنگ کا شکار بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مہلوک کی عمر 16 سال تھی اور وہ تقریباً 15 دن قبل ہی بہار سے دہلی آیا تھا۔ وہ بہار کے کھگڑیا ضلع میں اپنی ماں کے ساتھ رہتا تھا اور مدرسہ کا طالب علم تھا۔ وہ دہلی اپنے رشتہ داروں سے ملنے آیا ہوا تھا اور اپنے بڑے بھائی کے ساتھ مکند پور میں ٹھہرا ہوا تھا جس کا نام محمد شاہد ہے۔ شاہد پلمبر کا کام کرتا ہے جب کہ اس کے والد نوئیڈا میں مزدوری کرتے ہیں۔محمد شاہد کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کی لاش منگل کی صبح گھر کے پیچھے والی گلی میں پڑی ہوئی ملی۔ اس کے جسم پر چوٹ کے کئی نشانات تھے۔ لڑکے کے گھر والوں کا دعویٰ ہے کہ وہ چور نہیں تھا اور کچھ ہی دن پہلے بہار سے دہلی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے آنے والا لڑکا آخر چوری کیوں کرے گا۔ مہلوک کے گھر والوں کو شبہ ہے کہ قصداً اسے بے رحمی کے ساتھ پیٹا گیا ہے اور اس پٹائی کی وجہ چوری نہیں کچھ اورہے۔نابالغ لڑکے کے قتل کی خبر ملنے کے بعد پولس نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں تین لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ پولس افسر کے مطابق اس سلسلے میں بھلسوا ڈیری تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور ملزمین کی پہچان نند کشور، راج کشور، تریوینی، دیش راج، سنت لال اور سوہن لال کی شکل میں ہوئی۔ ان ملزمین میں سے تین لوگ فی الحال پولس کی گرفت میں نہیں آ سکے ہیں۔پولس ڈپٹی کمشنر اسلم خان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں غیر ارادتاً قتل کا کیس درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ ملزمین نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ واقعہ صبح تقریباً ساڑھے تین بجے کا ہے جب انھوں نے مہلوک کو گھر میں گھستے ہوئے دیکھا اور پھر گھر میں موجود لوگوں نے اس کی بے تحاشہ پٹائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق یہ پٹائی اس وقت تک جاری رہی جب تک کہ نابالغ لڑکے کی جان نہیں چلی گئی۔ گھر والوں نے پولس کو صبح ساڑھے چھ بجے فون کر انھیں اطلاع دی۔ پولس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آخر پٹائی کے تین گھنٹے بعد فون کیوں کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...