بنگلہ دیشی انتہا پسند داعش سے رابطے میں ہیں:جان کیری
ڈھاکہ 30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایسے شواہد ملے ہیں کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ حملوں میں انتہا پسند گروہ داعش ملوث ہے۔ اپنے اولین دورہ بنگلہ دیش کے دوران کیری نے آج ڈھاکا میں حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی کے تعاون میں مزید تعاون کا عہد کیا ہے۔ اس ایک روزہ دورے کے دوران کیری اپوزیشن اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے بھی ملیں گے۔ بعدازاں کیری بھارت روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ امریکی بھارتی اسٹریٹیجک اینڈ کمرشل ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔