پھانسی کی سزا پانے والا ہر آٹھواں شخص پاکستانی ہے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th October 2018, 9:26 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 6اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز ) ایک غیر سرکاری ادارے جسٹس پروجیکٹ پاکستان کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال جتنے افراد کو پھانسی کی سزا دی جاتی ہے، ان میں سے ہر آٹھواں شخص پاکستانی ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2014 سے 546 افراد قتل کے کیسوں میں ملوث پائے گئے، لیکن سپریم کورٹ نے ان میں سے 467 افراد کی موت کی سزا ختم کر دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے باوجود دنیا بھر میں ہر آٹھواں شخص جس کو پھانسی کی سزا مل سکتی ہے، پاکستانی ہے۔انسانی حقوق کمشن کے چیئرمین پروفیسر مہدی حسن پھانسی کی سزا کی مخالفت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں چونکہ ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان کا چیئر پرسن بھی ہوں اور ہم موت کی سزا کے ہی خلاف ہیں۔ میرا خیال یہ ہے کہ موت کی سزا سے قتل کے واقعات میں کمی نہیں ہوتی۔ اب آج کل جو پھانسیاں ہو رہی ہیں، ان میں یہ کہا گیا ہے کہ دہشت گردی میں کمی ہو رہی ہے۔ زیادہ تر دہشت گرد تو ویسے ہی فوج کے مقابلے میں مارے جاتے ہیں یا گرفتار ہو جاتے ہیں۔ گرفتاری کے بعد ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا جاتا ہے اور فوجی عدالتوں کی سزا کی توثیق چیف آف آرمی سٹاف کرتے ہیں اور ان کو پھانسیاں دی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کمشن، قانون کی بالا دستی میں یقین رکھتا ہے، جس کے تحت دہشت گردوں کے مقدموں کو عدالتوں میں لانا ضروری ہے، تا کہ انہیں یا تو سزا دی جائے، یا بری کیا جائے۔پروفیسر مہدی حسن نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان کا تو موقف یہ ہے کہ موت کی سزا نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ انسان کو کوئی ایسی سزا دینے کا حق نہیں ہے جسے واپس نہ کیا جا سکے۔ اور یہ کہا جاتا ہے، اور یہ دنیا کی ایک مشہور کہاوت بھی ہے کہ اگر ایک آدمی کو بھی غلط پھانسی ہو جائے تو جتنی جائز پھانسیاں دی گئی ہیں تو وہ بھی ساری مشتبہ ہو جاتی ہیں۔دوسری طرف فاٹا کے سابق سیکیورٹی چیف بریگیڈیر محمود شاہ کا کہنا تھا کہ پھانسی کی سزا اس لیے ضروری ہو گئی تھی کیونکہ ہزاروں لوگ دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تو اس سلسلے میں پاکستان کو آٹھواں نمبر دے رہے ہیں، لیکن میرے خیال میں جہاں پاکستان کے 80 ہزار لوگ مارے گئے ہیں، اس حوالے سے پتا نہیں ہے کہ پاکستان کا کیا نمبر ہے۔ میرا خیال ہے کہ دہشت گردی کے معاملے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں شاید پاکستانی شہریوں کی ہیں۔ ایسے واقعات میں اور ایسے حالات میں کڑی سزائیں دینا ایک حل ہے۔ اور میرے خیال میں یہ اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ لوگ اتنے طاقت ور ہیں، کہ عام لوگ عام عدالتوں میں آ نہیں سکتے اور ان کے خلاف گواہی نہیں دے سکتے، ورنہ ان کی جان کو خطرہ پیدا ہو جائے گا، اس لیے انہیں فوجی عدالتوں میں سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور یہ فیصلہ پارلیمنٹ نے کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...