ساحلی علاقوں کے واقعات کی این آئی اے جانچ نہیں ہوگی: کلبرگی میں سدرامیا کا بیان

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th July 2017, 1:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:11/ جولائی(ایس اونیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے دکشن کنڑا ضلع میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات اور قتل کے معاملات کی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کرانے بی جے پی کے مطالبہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی پولیس ان معاملات کی جانچ کررہی ہے، کسی بھی حال میں یہ معاملہ این آئی اے کے سپرد کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔

آج کلبرگی میں کانگریس کنونشن کیلئے آمدکے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دکشن کنڑا ضلع میں پیش آئے پرتشدد واقعات کی جانچ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، اڈیشنل ڈائرکٹرجنرل اور وزیر داخلہ کے مشیر کیمپیا کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔ ان تینوں پر مشتمل ٹیم متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے حکومت سے سفارش کرے گی۔

اس سوال پر کہ یہاں پر تشدد برپا کرنے والے عناصر ریاست کے نہیں، بلکہ پڑوسی ریاست کیرلا کے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان الزامات کی بھی جانچ کی جائے گی اور خاطیوں کے خلاف بلامروت کارروائی ہوگی۔ ان پرتشدد واقعات کے مدنظر ان سے استعفیٰ کے مطالبہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ سدانند گوڈا کو چاہئے کہ ان کا استعفیٰ طلب کرنے کی بجائے سنگھ پریوار اور آر ایس ایس کے کارکنوں کوخاموش رہنے کی تاکید کریں۔ کم از کم اس سے حالات کے سدھار میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ سنگھ پریوار کے لوگ اگر شرارت کی بجائے خاموش رہیں تو ریاست میں امن وامان برقراررکھنے میں کافی مدد ملے گی۔

دکشن کنڑا ضلع میں ہوئے تشدد کیلئے ریاستی وزراء رمناتھ رائے اور یوٹی قادر کو ذمہ دار قرار دئے جانے پر سدرامیا نے کہاکہ رمناتھ رائے یا یوٹی قادر کل پرسوں سیاست میں نہیں آئے ہیں۔ رمناتھ چھ بار اور یوٹی قادر چار مرتبہ اسمبلی کیلئے منتخب ہوچکے ہیں۔ ان پر بیجا الزامات لگانے سے پہلے سو چ لینا چاہئے۔انہوں نے واضح کیا کہ رمناتھ رائے یا قادر کو کسی بھی حال میں وزارت سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ جن لوگوں نے بھی فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دے کر حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ رکن پارلیمان شوبھا کارند لاجے اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایشورپا کی طرف سے وزیراعلیٰ سدرامیا سے اس سوال پر کہ کیا بی جے پی کے لوگ نامرد ہیں اور چوڑیاں پہنے ہوئے ہیں، سدرامیا نے جواب دیاکہ یہ لوگ چوڑیاں پہنے ہیں یا خاکی چڈیاں خود جھانک کر دیکھ لیں۔ بی جے پی والے کیا ہیں اس کے بارے میں وہ نہیں جانتے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔