ای وی ایم کو کوسنا بندکرکے خوداحتسابی کریں اکھلیش: بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 27th April 2017, 1:55 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ:26/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کو شکست کے صدمے سے نکل کر حقیقت کو قبول کرنا چاہئے۔ افراتفری، جرائم اورتقسیم کی وجہ سے عوام کی طرف سے نکارے جا چکے یوراج کو ای وی ایم کو سنا بندکرکے خود احتسابی کرنا چاہئے۔ ان کو شکست دینے کی مایوسی اور خاندانی اختلاف سے صحافیوں پر اپنی جھنجھلاہٹ اتارنے سے بچنا چاہئے۔ریاستی ترجمان راکیش ترپاٹھی نے کہا کہ پورا ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی غریب نواز پالیسی کے ساتھ چل پڑا ہے ایسے میں تمام اپوزیشن پارٹی اپنی ہار کا ٹھیکرا پھوڑنے کے لئے بہانہ تلاش رہے ہیں۔ اکھلیش یادو بھی اسی وی ایم پر الزام پرڈال رہے ہیں جس نے انہیں کبھی وزیر اعلی بنایا تھا۔ترپاٹھی نے کہاکہ اکھلیش یادو کو شکست کا جائزہ لینا چاہئے جن میں غنڈہ، مافیاؤں اور مجرموں کے سیاست تحفظ سے صوبہ کی بہو بیٹیاں، کسان، نوجوان غیر محفوظ تھے۔ان تمام غنڈوں، مافیاؤں اور زانیوں کو پارٹی سے باہر نکالنا چاہیے، نہیں تو مستقبل میں ان کا سیاسی وجود ہی ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام اب نسل پرستی اور مذہبی تقسیم کے خلاف جنگ چھیڑ چکی ہے لیکن حیرت ہے کہ عوام کے ذہنوں کو نہ اکھلیش پڑھنا چاہتے ہیں اور نہ ہی ان پھوپھی۔ ترجمان نے کہا ایس پی صدر نے صحیح کہا ہے کہ پولیس تو وہی ہے، بس نام تبدیل کر اکر رومیوں ا سکوائڈ کر دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...