یورپ دہشت گردپشت پناہ ریاست کو مضبوط بنا رہا ہے: پومپیو

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 27th September 2018, 4:09 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 26ستمبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ ایس او نیوز) 
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کی شام ایران پر عائد پابندیوں کے حوالے سے یورپی یونین کے نئے فیصلے پر "شدید جھنجھلاہٹ اور گہری مایوسی" کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین کے فیصلے کے مطابق ایسا طریقہ کار اپنایا جائے گا جس کے ذریعے غیر ملکی کمپنیاں تہران پر امریکا کی جانب سے دوبارہ سے عائد اقتصادی پابندیوں سے بچ سکیں گی۔ پومپیو نے باور کرایا کہ یہ اقدام ،،، دہشت گردی کی سرپرستی میں سرفہرست ریاست کے طور پر ایران کی پوزیشن کو مضبوط بنا دے گا۔ یورپی یونین نے پیر کی شام نیویارک میں ہونے والے ایک اجلاس کے اختتام پر اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے اور امریکی پابندیوں سے اجتناب کے لیے ایک متبادل نظام قائم کیا جائے گا۔ اس کا مقصد 2015ء4 میں دستخط ہونے والے ایرانی جوہری معاہدے سے امریکی علاحدگی کے باوجود سمجھوتے کو بچانا ہے۔ مذکورہ اجلاس میں یورپی یونین کے علاوہ ایران، روس اور چین نے شرکت کی۔تاہم اس میکانزم نے امریکی وزیر خارجہ کو چراغ پا کر دیا۔ انہوں نے نیویارک میں ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی مخالف لوبی کے سامنے ایک اجلاس میں یہاں تک کہہ دیا کہ "ہم جوہری ایران کے خلاف متحد ہیں۔ پومپیو نے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ بدعنوان افراد اور پاسداران انقلاب کو جب اس نئے میکانزم کی خبر ملی ہو گی تو وہ آج کیسے ہنس رہے ہوں گے۔پومپیو کے مطابق اگر ایرانی نظام یہ سمجھتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز پر پوری ملکیت رکھتا ہے تو وہ اچھی طرح سے جان لے کہ امریکا اس بات کی اجازت ہر گز نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے مفادات پر ہونے والے حملوں کا جواب دے گا۔ پومپیو کا اشارہ بصرہ میں 8 ستمبر کو امریکی قونصل خانے پر گولہ باری اور 7 ستمبر کو بغداد کے گرین زون میں راکٹوں کے گرنے کی طرف تھا۔ ان دونوں کارروائیوں میں ایران نواز قوتوں کا ہاتھ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔